ETV Bharat / city

'امرناتھ یاترا کشمیری بھائیوں کی حمایت سے ہی کامیاب ہوتی ہے'

جموں و کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک نے کہا ہے کہ سالانہ شری امر ناتھ جی یاترا سیکورٹی ایجنسیوں سے ہی نہیں بلکہ کشمیری بھائیوں کی حمایت سے کامیاب ہوتی ہے۔

author img

By

Published : Jun 21, 2019, 3:18 PM IST

امرناتھ یاترا کشمیری بھائیوں کی حمایت سے ہی کامیاب ہوتی ہے

موصوف گورنر نے یہاں میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا، 'یاترا سیکورٹی ایجنسیاں نہیں بلکہ یاترا کشمیری کراتے ہیں، کشمری بھائیوں کی حمایت سے ہی یاترا کامیاب ہوتی ہے'۔
انہوں نے کہا کہ یاترا کشمیریت کی علامت ہے اور مجھے اس بات پر بھی خوشی ہے کہ حریت کے لوگوں نے بھی کہا ہے کہ یاترا صحیح سلامت ہونی چاہئے۔
ستیہ پال ملک نے کہا کہ یاترا کے لئے ہم نے تو سیکورٹی کے انتظامات کئے ہیں لیکن اصلی سیکورٹی ہمارے مقامی بھائی ہیں۔
بتادیں کہ گورنر انتظامیہ نے یکم جولائی سے شروع ہونے والی سالانہ شری امرناتھ یاترا کے احسن انعقاد کے لئے فقیدالمثال سیکورٹی انتظامات کئے ہیں اور دیگر ضروری انتظامات کو بھی عملی جامہ پہنایا گیا ہے۔
دریں اثنا وادی کشمیر میں حریت کانفرنس کے دونوں دھڑوں اور جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے قائدین پر مشتمل مشترکہ مزاحمتی قیادت نے کشمیری عوام کی مذہبی رواداری، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور مہمان نوازی کی عظیم روایات کو پوری دنیا کے لئے ایک مثال قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ امرناتھ یاترا کے لئے آنے والے یاتری ہمارے مہمان ہیں اور ان کی مہما ن نوازی ان ہی شاندار روایات کے مطابق کی جائے گی۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہم ان یاتریوں اور سیاحوں کو اپنی اور کشمیری عوام کی جانب سے یقین دلانا چاہتے ہیں کہ کشمیری عوام کی جانب سے ان کو کسی بھی قسم کا کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے اور وہ کشمیری عوام اور یہاں کے حالات کے حوالے سے کئے جارہے منفی پروپیگنڈے سے متاثر ہونے کے بجائے بے خوف ہوکر اپنی مذہبی فریضہ کو انجام دیں۔
مزاحمتی قائدین کا کہنا ہے کہ چاہے سیاح ہوں یا یاتری کشمیری عوام نے ہمیشہ مشکل اور بدترین حالات میں بھی اپنی اسلامی اور مہمان نوازی کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ان لوگوں کا نہ صرف خیر مقدم کیا ہے بلکہ ان کو تحفظ بھی فراہم کیا ہے۔

Intro:Body:

salman

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.