ETV Bharat / city

Political Reactions On Srinagar Attack: سیاسی رہنماؤں نے مائسمہ حملے کی مذمت کی - mehbooba mufti on maisuma attack

جموں و کشمیر کے سابق وزراء اعلیٰ اور دیگر سیاسی لیڈران نے پیر کے روز سرینگر کے مائسمہ علاقے میں ہوئے عسکری حملے کی مذمت کی ہے۔ اس حملے میں ایک سی آر پی ایف کاسنٹبل ہلاک جبکہ سی آر پی ایف اے ایس آئی شدید زخمی ہوا ہے۔Political Reactions On Srinagar Attack

j-and-k-politicians-condemn-srinagar-maisuma-attack
سیاسی رہنماؤں نے مائسمہ حملے کی مذمت کی
author img

By

Published : Apr 4, 2022, 9:59 PM IST

سرینگر:سرینگر کے مائسمہ علاقہ میں نامعلوم بندوق برداروں کی جانب سے سی آر پی ایف اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ میں دو سی آر پی ایف اہلکار شدید زخمی ہوئے۔Firing In Srinagar جس کے بعد ہسپتال میں ایک سی آر پی ایف اہلکار نے دم توڈ دیا۔جموں و کشمیر کے سابق وزراء اعلیٰ اور دیگر سیاسی لیڈران نے پیر کے روز سرینگر کے مائسمہ میں ہوئے عسکری حملے کی مذمت کی ہے۔Political Reactions On Srinagar Attack

j-and-k-politicians-condemn-srinagar-maisuma-attack
سیاسی رہنماؤں نے مائسمہ حملے کی مذمت کی
سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ "میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر مائسمہ حملے کی مذمت کرتا ہوں اور ڈیوٹی کے دوران مارے گئے سی آر پی ایف جوان کے اہل خانہ سے تعزیت کرتا ہوں۔ زخمی جوان کے لیے دعا ہے کہ وہ مکمل صحت یاب ہو جائیں۔"

وہیں سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ " آج دوپہر مائسمہ میں سی آر پی ایف اہلکاروں پر حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ اس بے ہودہ تشدد سے مارے جانے والوں کے معصوم خاندانوں کو دکھ پہنچانے کے علاوہ کچھ حاصل نہیں ہوتا۔ اہل خانہ سے میری تعزیت اور زخمیوں کے لیے دعائیں۔"

یہ بھی پڑھیں:

بی جے پی جموں و کشمیر کے جنرل سکریٹری اشوک کول نے بھی حملے کی شدید مذمت کی ہے۔اُن کا کہنا ہے کہ "پاکستان اسپانسرڈ دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن جنگ کا وقت آگیا ہے۔ اس طرح کے حملے ایک بڑا چیلنج ہیں اور اسی مناسبت سے نمٹا جانا چاہیے، وادی میں پرامن ماحول دیکھ کر پاکستان بے چین ہو گیا ہے۔"

اُن کا مزید کہنا ہے کہ "شہداء کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا۔ شہداء کے اہل خانہ سے ہم ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔"

ہم آپ کو بتادیں کہ آج سرینگر کے مائسمہ علاقے میں سہ پہر مشتبہ عسکریت پسندوں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 سی آر پی ایف اہلکار زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر فوری طورپر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے ایک کو مردہ قرار دیا ۔زخمیوں کی شناخت اے ایس آئی نرنجن سنگھ اور کانسٹیبل وشال کے طور پر ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.