سرینگر:وادی کشمیر کے سرکردہ تجار نے آج وزیر اعظم نریندر مودی سے دہلی میںان کے دفتر پر ملاقات Kashmiri Businessmen Meet Modiکی۔ ان تاجروں میں کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ عاشق، معروف ہوٹلائر مشتاق چایہ، گاڑیوں کے کاروباری بلدیو سنگھ، سمیر وانی اور شوکت چودھری اور جموں و کشمیر وقف بورد کی چیئرپرسن درخشاں اندرابی بھی شامل تھے۔KCCI PRESIDENT MEETS MODI جموں و کشمیر میں تجارت کو درپیش مشکلات کو تاجروں نے وزیر اعظم کو آگاہ کیا۔
کے سی سی آئی کے ترجمان کے مطابق یہ ملاقات وقف چیئرپرسن درخشاں اندرابی کی بدولت ہوئی جس میں تجارت کو درپیش مسائل سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران گلمرگ، پہلگام میں ہوٹل مالکان کو روشنی زمین ایکٹ کے لیز کا بحالی کے متعلیق موصوف کی مداخلت کی گزارش کی گئی۔
ترجمان کے مطابق تاجروں نے وزیر اعظم سے بینک قرضوں کا مسئلہ کو بھیزیر غور لایا اور جموں و کشمیر میں قالین تجارت کے فروغ دینے کے لیے کارپٹ ولیج کے قیام کے متعلق وزیر اعظم سے درخواست کی گئی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے انہیں یقین دہانی کی کہ ان کے مسائل پر غور کرکے ان کا حل نکالا جائے گا۔
مزید پڑھیں:
ہم آپ کو بتادیں کہ یہ جموں و کشمیر کے تاجر لیڑران کی وزیر اعظم نریندر مودی سے پہلی ملاقات ہے۔ اس سے قبل دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد وزیر اعظم نے جموں و کشمیر کے سیاسی جماعتوں کے لیڑران سے ملاقات کی تھی جس میں انہوں نے دل کی دوری اور دہلی سے دوری مٹانے کی بات کی تھی۔