انہوں نے کہا کہ سنسر بورڈ نے دانستہ طور سے 9 مہینے تک ان کی فلم روک لگا دی، ان کی کوشش تھی کہ یہ فلم منظرعام نہ ہوں۔
ایشون کمار نے کہا:' اس فلم کو بنانے کے لیے 9 ماہ تک سینسر بورڈ کے چکر کاٹنے پڑے، تب جا کر اجازت ملی'۔ انہوں نے کہا:' فلم میں ان چیزوں کو اجاگر کرنے کی کوشش کی جن کو سنسر بورڈ دبانا چاہتے تھے۔ سینسر بورڈ چاہتا تھا کہ کشمیر میں جو چیزیں ہو رہی ہیں وہ باہر نہ آنے پائے'
ایشون کمار نے کہا سنیما میں سیاسی تھیم والی کہانی کو بڑھوا دینے کی ضرورت ہے اور کشمیر جیسے حقیقی مسائل پر مزید فلمیں بننی چاہیے تاکہ ملک متحد رہے۔