ETV Bharat / city

نئی صنعتی پالیسی کے بعد جموں و کشمیر میں صنعت کاروں کی دلچسپی میں اضافہ

author img

By

Published : Aug 7, 2021, 2:13 PM IST

جموں و کشمیر میں نئی صنعتی پالیسی کے نافذ ہونے کے بعد جموں و کشمیر انتظامیہ کے مطابق 23 ہزار کروڑ کے صنعتی پروجکٹ کا قیام عمل میں لایا جانے والا ہے۔ اس سلسلے میں چار اعلی صنعتی اداروں کو زمین منتقل کی جارہی ہے۔

منوج  سنہا
منوج سنہا

محکمہ صنعت و حرفت کے پرنسپل سکریٹری رنجن پرکاش ٹھاکر کا کہنا ہے کہ یونین ٹریٹری کے سات اضلاع میں ابھی تک بڑے صنعت کاروں نے دلچسپی دکھا کر 30 ہزار کروڑ کے صنعتی پروجکٹ قائم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔
ان اضلاع میں جموں صوبے کے جموں، سانبہ اور کٹھوعہ شامل ہیں جب کہ وادی کشمیر سے پلوامہ، شوپیاں، سرینگر اور بڈگام اضلاع شامل ہیں۔
بڑے صنعت کاروں میں جندل سٹیل کمپنی کو پلوامہ کے لاسی پورہ انڈسٹریل اسٹیٹ میں کارخانہ قائم کرنے کے لیے زمین منتقل کی گئی ہے۔
ہم آپ کو بتا دیں کہ جموں و کشمیر میں دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر تنظیم نو قانون 2019 کے تحت مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر میں رواں برس کے اپریل سے نئی صنعتی پالسی نافذ کی ہے۔

اس پالیسی کے مطابق جموں و کشمیر انتظامیہ کسی بھی صنعت کار کو جموں و کشمیر میں کاروبار کرنے کے لیے زمین منتقل کرسکتی ہے۔
اس سے قبل سابق ریاست میں بیرونی صنعت کاروں کو 99 برس کے لیے زمین لیز پر دی جاتی تھی۔ تاہم دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد اس پالسی کو ختم کیا گیا تھا۔
جموں و کشمیر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صنعت کو فروغ دینے کے لیے جموں و کشمیر میں منتخب مقامات پر صنعتی بستیوں کی توسیع اور نئی صنعتی بستیوں کے لیے قیام کی لیے چھ ہزار ایکڑ یا 48 ہزار کنال اراضی کا 'لینڈ بنک' قائم کرنے کامنصوبہ بنایا ہے۔
تاحال جموں میں محکمہ صنعت و حرفت کو 16 ہزار کنال اراضی جبکہ کشمیر میں 8 ہزار کنال اراضی منتقل ہوچکی ہے جس کے نتیجہ میں مجموعی طور پر محکمہ کو اب تک 24 ہزار کنال اراضی ہی منتقل کی جاچکی ہے۔

محکمہ صنعت و حرفت کے ایک افسر نے بتایا کہ کی جانب سے ہسپتالوں، انفارمیشن ٹکنالوجی، سیاحت، تعلیم، فوڈ پروسیسنگ وغیرہ کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی لیے 75 کے قریب خواہشمند سرمایہ کاروں کے ساتھ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوچکے ہیں۔
مزید پڑھیں:

ان کا کہنا ہے کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد محکمہ اس طرح کی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کر کے نجی شعبے میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور سازگار تجارتی ماحول کے قیام پر کام کر رہا ہے۔

ہم آپ کو بتا دیں کہ ایل جی انتظامیہ نے گزشتہ برس جموں و کشمیر میں نجی صنعت کاری کو فروغ اور قائم کرنے کے لئے گلوبل بزنس سمٹ کا انعقاد کرنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن کووڈ 19 وبا کےباعث اس کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.