ETV Bharat / city

Impact of Cement Factories On Saffron Industry: سیمنٹ فیکٹریوں کی آلودگی سے زعفران کے لہلہاتے کھیت بنجر میں تبدیل - سمینٹ فیکتری فجائی آلودگی کی وجہ

وادی کشمیر کا کھریو علاقہ دہائیوں قبل زعفران کی کھیتی سے لہلہاتا تھا، یہاں کے مقامی لوگ اخروٹ، بادام اور زعفران کی کاشتکاری سے اپنا روزگار کما رہے تھے، لیکن یہی علاقہ آج بنجر ہو گیا ہے۔ Pollution by Khrew Cement Factories

Impact of Cement Factories On Saffron Industry
سیمنٹ فیکٹریوں کی آلودگی سے زعفران زار بنجر میں تبدیل
author img

By

Published : Mar 7, 2022, 9:36 PM IST

Updated : Mar 8, 2022, 8:39 PM IST

کھریو علاقہ سرینگر کے جنوب سے 25 کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے اور داچھی گام نیشنل پارک Dachigam National Park کے جنگلوں کے کافی قریب ہے، تاہم 15 برس پہلے اس علاقے میں چھ سیمنٹ فیکٹریوں کا یہاں قیام ہوا، جن کی آلودگی سے یہاں کی زرخیز زمین بنجر بن گئی۔

Impact of Cement Factories On Saffron Industry

ان فیکٹریوں سے نکلنے والی زہریلی گیس اور دھوؤں سے یہاں کی فضا میں آلودہ ہوگئی ہے، جس سے مقامی لوگوں کی زندگی اجیرن ہو گئی۔ اس آلودگی سے یہاں کی زمین ہی نہیں بلکہ لوگوں کی صحت بھی متاثر ہو رہی ہے۔ Pollution by Khrew Cement Factories

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ 'اگرچہ فیکٹریوں سے کچھ مقامی لوگوں کو روزگار تو مل رہا ہے لیکن انہیں کاشتکاری اور زرخیز زمین سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔

وہیں داچھی گام نیشنل پارک میں رہنے والے ہانگُل و دیگر جنگلی حیات کا مسکن بھی آلودگی سے متاثر ہوا ہے۔ سیمنٹ فیکٹریوں کے مالکان پر الزام ہے کہ وہ قانون کی پاسداری نہیں کرتے ہیں اور یہاں کے ماحول کے ساتھ ساتھ قدرتی معدنیات کو بھی لوٹ رہے ہے۔

وہیں اس تعلق سے ماحولیات بچاؤ کے کارکن کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر میں ماحولیات کے تحفظ کے لیے سخت قوانین تو ہیں لیکن انتطامیہ انہیں نافذ کرنے میں کوتاہی برت رہی ہے۔ اگر انتظامیہ وقت پر بیدار نہیں ہوئی تو وہ دن دور نہیں جب پانپور میں زعفران کے کھیت بھی اس آلودگی کی زد میں آکر اپنی شان رفتہ کھو دیں گے۔

Last Updated : Mar 8, 2022, 8:39 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.