ETV Bharat / city

مائیگرنٹ اراضی پر ناجائز قبضہ ہٹایا گیا - ایس ایچ او قاضی کی قیادت

ضلع مجسٹریٹ کی ہدایت پر ایس ایچ او قاضی کی قیادت میں پولیس کے ہمراہ اراضی پر ناجائز قبضہ کو ہٹایا گیا۔

مائیگرنٹ اراضی پر ناجائز قبضہ ہٹایا گیا
مائیگرنٹ اراضی پر ناجائز قبضہ ہٹایا گیا
author img

By

Published : Mar 17, 2021, 9:16 AM IST

جموں و کشمیر کے ضلع مجسٹریٹ کی ہدایت پر تحصیلدار قاضی گنڈ نے ایس ایچ او قاضی کی قیادت میں ایک پولیس پارٹی کے ہمراہ خسرہ نمبر 514515 کے حدود میں ایک کنال سات مرلہ اراضی پر ویسو میں ناجائز قبضہ کو ہٹا لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس مہم کی نگرانی ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ غلام حسن شیخ کررہے تھے۔

مائیگرنٹ اراضی پر ناجائز قبضہ ہٹایا گیا
مائیگرنٹ اراضی پر ناجائز قبضہ ہٹایا گیا

یہ اراضی پربھاوتی رینہ زوجہ سورگباشی شمبھوناتھ رینہ ساکن ویسو کے نام پر رجسٹرڈ تھی جس پر سارہ زوجہ نثارا حمد ریشی اور منظور احمد اور شبیر احمد پسران غلام نبی کھانڈے ساکن ویسو نے 15 برس قبل قبضہ کیا تھا۔

کیس کے سماعت فائنانشیئل کمشنر نے کی تھی اور انہوں نے جولائی سنہ 2018 میں اس اراضی سے قبضہ ہٹانے کا حکم جاری کیا تھا۔

اراضی پر دونوں فریقین نے ہائی کورٹ میں دعویٰ کیا تھا اور جون سنہ 2015 میں ہائی کورٹ نے ضلع مجسٹریٹ اننت ناگ کو نقل مکانی کرچکے پنڈت کی اراضی کا تحفظ کرنے کی ہدایت دی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.