وادی کے سیاستدانوں کے بعد جموں و کشمیر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کشمیر نے بھی حیدر پورہ تصادم کے دوران ہوئی ہلاکتوں کی غیر جانبدارانہ جانچ کا مطلب کیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے ترجمان ایڈوکیٹ جی این شاہین کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ "ایسوسی ایشن تاجر الطاف بٹ اور ڈاکٹر مدثر کی حیدر پورا تصادم کے دوران ہوئی ہلاکت کی مذمت کرتا ہے۔ سیکورٹی ایجنسیوں یا عسکریت پسندوں کی جانب سے شہریوں کی ہلاکت پر ایسوسی ایشن کو تشویش لاحق ہے۔"
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ "یہ انتہائی تشویشناک بات ہے کہ کشمیر میں شہریوں کی زندگی اور آزادی کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔ ایسوسی ایشن حیدر پورہ تصادم میں ہوئی شہری ہلاکتوں کی ہائی کورٹ کے ایک موجودہ جج سے آزادانہ اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتی ہے۔'
یہ بھی پڑھیں: انکاؤنٹر کے دوران مکان مالک کراس فائرنگ میں ہلاک ہوا: وجے کمار
اس تصادم آرائی کے دوران ہوئی دیگر دو ہلاکتوں کی شناخت بھی انتظامیہ کی طرف سے کی جانی چاہیے۔" ایسوسی ایشن نے سوگوار خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت اور یکجہتی کا اظہار بھی کیا۔