ETV Bharat / city

Hyderpora Encounter: عامرماگرے کے والد نے جموں و کشمیر ہائی کورٹ سے رجوع کیا - پولیس نے عامر ماگرے کو بتایا عسکریت پسند

حیدر پورہ انکاؤنٹرHyderpora Encounter میں مارے گئے چار افراد میں سے ایک عامر ماگرے کے والد نے جمعرات کو اپنے بیٹے کی لاش کی واپسی کے لیے جموں و کشمیر ہائی کورٹ Jammu and Kashmir High Court میں عرضی دائرکی، جو کہ 18 صفحات پر مشتمل ہے۔ یہ درخواست عامر کے والد محمد لطیف نے اپنے وکلاء دیپیکا سنگھ رجاوت اور محمد ارشد چودھری کے ذریعے دائر کی۔

Hyderpora Encounter
عامرماگرے کے والد نے جموں و کشمیر ہائی کورٹ سے رجوع کیا
author img

By

Published : Dec 30, 2021, 10:09 PM IST

جموں و کشمیر پولیس Jammu & Kashmir Police کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم Special Investigation Team نے حیدرپورہ انکاؤنٹر Hyderpora Encounter کے تعلق سے بتایا کہ ایک شہری ایک غیر ملکی عسکریت پسند کے ہاتھوں مارا گیا تھا، تو وہیں دو دیگر، جن میں سے ایک کراس فائرنگ میں مارا گیا اور اُس کے بعد عامر ماگرے کو مقامی عسکر یت پسند بتایا گیا ہے۔

جموں و کشمیر پولیس کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) کے حیدرپورہ انکاؤنٹر Hyderpora Encounter کی تحقیقات کر نے والے اس دعویٰ کے دو دن بعد عامر ماگرے کے والد محمد لطیف نے جموں و کشمیر ہائی کورٹ میں عرضی دائر کی ہے۔

ہم آپ کو بتاتے چلے کہ 15 نومبر کو ایک پاکستانی عسکریت پسند اور تین دیگر افراد حیدر پورہ انکاؤنٹر Hyderpora Encounter میں مارے گئے تھے اور پو لیس نے دعویٰ کیا تھا کہ تما م افراد کا عسکر یت پسند سے تعلق تھا۔ تینوں کے اہل خانہ نے پولیس کے الزام کو مسترد کردیا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ وہ بے قصور ہیں۔ جس کے بعد لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اس واقعہ کی مجسٹریل جانچ کا حکم دیا تھا۔

وہیں اس تعلق سے عامر کے ولد کا کہنا ہے کہ وہ اس بات کے لیے حلف اٹھا سکتے ہیں کہ ان کا بیٹا کھبی بھی ملک دشمن سرگرمیو ں میں ملوث نہیں تھا، یا کسی ایسی تنظیم سے وابستہ نہیں تھا جو قوم کو نقصان پہنچانے کی سازش کرتی ہو۔

درخواست گزار نے کہا کہ وہ گول اور سنگلدان کے علاقے میں عسکریت پسندی سے لڑنے اور روکنے میں اہم کر دار ادا کیے تھے۔ 6 اگست 2005 کے ایک واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ جب اس نے اپنی اہلیہ اور خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ مل کر لشکر طیبہ (ایل ای ٹی) کے ایک ایسے عسکریت پسندکو ہلاک کیا تھا جس نے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی تھی۔

درخواست گزار نے کہا کہ ' انہیں فائرنگ میں زخمی ہونے کے باوجود مثالی ہمت دکھانے پر حکومت جموں و کشمیر کی جانب سے سال 2012 کے لیے بہادری کا ریاستی ایوارڈ دیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ درخواست گزار نے یہ بھی بتایا کہ بھارتی فوج نے اُن کے اپنے علاقے گول سنگلدان، رامبن میں عسکر یت پسندی کو ختم کر نے میں قوم کے تئیں ان کی خدمات کے لیے تعریف کی تھی۔ درخواست گزار نے عرضی کے ساتھ تعریفی خطوط اور سرٹیفکیٹس کی کاپیاں بھی ساتھ رکھی ہیں، جو حکومت کی طرف سے انہین بطور اعزاز دیاگیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.