حریت نے آج ایک بیان میں مرکزی حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ بی جے پی مسلم اکثریتی والا خطہ جموں و کشمیر کے Muslim Majority area J&K آبادیاتی کردار کو تبدیل کرنا چاہتی ہے اور اس طرح کے احکامات اور اقدامات کے ذریعے اس کے باشندوں کو بے اختیار بنانا چاہتی ہے، تاکہ انصاف کے اصولوں اور بین الاقوامی قانون پر مبنی کشمیر کے دیرینہ سیاسی تنازع Kashmir Dispute کو کشمیری عوام کی خواہشات اور مرضی کے مطابق حل نہ کیا جاسکے۔
حریت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اگست 2019 سے یکے بعد دیگرے آمرانہ قوانین اور احکامات جموں و کشمیر میں نافذ کیے جا رہے ہیں جس کا جموں وکشمیر کے عوام کو قربانی کا بکرا بنا کر بھارت میں حکمران جماعت انتخابی مہم کے دوران اپنا ووٹ بینک حاصل کرنا چاہتی ہے۔
حریت نے کہا کہ بھارتی جنتا پارٹی جموں و کشمیر کی آبادی کے تناسب کو بگاڑنے اور انہیں خطوں، نسلوں اور علاقائی بنیاد پر تقسیم کرکے اپنے سیاسی مفادات حاصل کرنا چاہتی ہے۔
مزید پڑھیں:Jammu and Kashmir Real Estate Summit: جموں و کشمیر ریئل اسٹیٹ چوٹی اجلاس کا انعقاد
حریت نے کہا کہ جموں و کشمیر کی صورتحال انتہائی پریشان کن اور شدید جابرانہ ہے کیونکہ یہاں نو آبادیاتی ذہنیت کے تحت پالیسیاں تشکیل دی جارہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:Reaction on Real Estate Summit in Kashmir: ریئل اسٹیٹ سمٹ کے تعلق سے وادی کے سیاسی رہنماؤں کا ردعمل
بیان میں لوگوں سے کہا گیا کہ وہ ہرگز ہمت و حوصلہ نہ ہاریں اور ان اقدامات سے چوکنا رہیں اور جہاں تک ممکن ہو اپنی زمین اور وسائل کے بنیادی حق کی حفاظت کا عزم کریں۔