سرینگر کے مومن آباد کے بٹہ مالوں علاقے میں جب گھر کے سارے مرد و خواتین نماز جمعہ Friday Prayers کی غرض سے مسجد گئے تھے تبھی دو چور ایک گھر میں چوری کی غرض سے گھس آئے۔
اس دوران گھر میں موجود دو لڑکیوں کو چوروں نے رسی سے باندھ دیا، تبھی لڑکیوں نے شور مچانا شروع کیا، جس سے علاقے کے لوگ گھر میں پہنچ گئے اور پولیس کو مطلع کیا، پولیس کی بروقت کاروائی کے نتیجے میں ایک چور کو گرفتار کر لیاگیا جبکہ اس کا ساتھی بھاگنے میں کامیاب ہوگیا۔
گھر میں موجود دونوں لڑکیوں کو کافی چوٹیں آئی ہیں، چوروں نے ان بہنوں کو رسیوں سے باندھ دیا تھا جس کے سبب ان کے ہاتھ زخمی ہوئے ہیں ساتھ ان کے سروں پر بھی چوٹیں آئی ہیں۔
بتایا جارہا کہ دونوں چور علاقے کے ہی تھے، متاثرہ لڑکیوں نے چوروں کی شناخت بھی کی ہے، فرار ہونے والے ایک چور کی تلاش جاری ہے۔