وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہم کشمیر، جموں اور لداخ کے لوگوں کو ہیلنگ ٹچ جبکہ علیحدگی پسندوں اور عسکریت پسندوں کو ہٹنگ ٹچ دیں گے۔
قومی نیوز چینل ٹائمز ناو کو دیے گئے انٹرویو میں مودی نے کہا :' 'ہم ہیلنگ ٹچ کے لئے تیار ہیں لیکن کشمیر، جموں اور لداخ کے لوگوں کے لئے ہیلنگ ٹچ جبکہ علیحدگی پسندوں اور عسکریت پسندوں کے لئے ہٹنگ ٹچ ہوگا، لیکن اُن کا (کانگریس اور علاقائی جماعتوں کا) الٹا فارمولہ ہے
وہ علیحدگی پسندوں اور عسکریت پسندوں کو ہیلنگ ٹچ جبکہ بھارتی حکومت کو ہٹنگ ٹچ دینا چاہتے ہیں'۔
نریندر مودی نے کہا کہ: 'بی جے پی واجپئی جی کے اصولوں پر گامزن ہے، ہم انسانیت، کشمیریت اور جمہوریت کی راہ پر چل رہے ہیں ہمیں یہ بات واضح کرنی چاہئے کہ ہیلنگ ٹچ عوام کے لئے ہے اور ہٹنگ ٹچ علیحدگی پسندوں اور عسکریت پسندوں کے لئے ہے'۔
انہوں نے کہا 'ہیلنگ ٹچ کشمیر کے ان پولیس اہلکاروں کے لئے جو وہاں ہلاک ہورہے ہیں، ان فوجی اہلکاروں کے لئے ہے جو شادی کے لئے گھر آتے ہیں تو انہیں ہلاک کیا جاتا ہے، ان بچوں کے لئے ہے جو کھیل کے مختلف میدانوں میں ملک کا نام روشن کررہے ہیں، انہیں ہیلنگ ٹچ کی ضرورت ہے اور میں انہیں ہیلنگ ٹچ دینے کے لئے تیار ہوں'۔