ETV Bharat / city

Women Harassment: ہائی کورٹ نے خواتین کی جنسی استحصال سے متعلق شکایات کے لیے کمیٹیاں تشکیل دیں

author img

By

Published : Dec 3, 2021, 5:08 PM IST

چیف جسٹس کی جانب سے جاری آرڈر میں اس تعلق سے کہا گیا ہے کہ کام کی جگہوں پر خواتین کی صنفی حساسیت اور جنسی ہراسانی قانون 2016 کے ضابطہ 4 کی شق (1) کے مطابق، جموں و کشمیر لداخ ہائی کورٹ J&K Ladakh High Court میں جنسی ہراسانی اور اندرونی شکایات کے لیے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے'۔

ہائی کورٹ نے خواتین کی جنسی استحصال سے متعلق شکایات کے لیے کمیٹیاں تشکیل دیں

جموں کشمیر و لداخ ہائی کورٹ J&K Ladakh High Court کے چیف جسٹس پنکج متل نے کام کاج کے مقامات اور خاص کر سرکاری اداروں میں جنسی ہراسانی Sexual harassment کی شکایات کے ازالہ کیلئے جموں اور کشمیر jammu & kashmir میں علیحدہ علیحدہ 14رکنی کمیٹی تشکیل دی۔

چیف جسٹس کی جانب سے جاری آرڈر میں کہا گیا ہےکہ کام کی جگہوں پر خواتین کی صنفی حساسیت اور جنسی ہراسانی قانون 2016 کے ضابطہ 4 کی شق (1) کے مطابق، جموں و کشمیر لداخ ہائی کورٹ میں جنسی ہراسانی اور اندرونی شکایات کے لیے کمیٹی تشکیل دی گئی ہیں'۔

اس کمیٹی میں وادی کشمیر سے7 افراد شامل ہوں گے۔ جسٹس علی محمد ماگرے اس کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے وہیں کمیٹی میں سینئر ایڈووکیٹ نذیر احمد بیگ، آئی سی پی ڈی ایس کی مشن ڈائریکٹر شبنم کاملی، ایڈوکیٹ مسعودہ جان، اسسٹنٹ رجسٹرار صائمہ مقبول، اسسٹنٹ رجسٹرار نسیمہ حسن بقال اور ایڈوکیٹ نوید میر بحثیت ممبر ہوں گے۔

مزید پڑھیں: ڈورو: ڈاکٹر پر جنسی ہراسانی کا الزام

وہیں جموں ونگ کے چیئرمین جسٹس دھیرج سنگھ ٹھاکر ہوں گے جبکہ کمیٹی میں سنیئر ایڈوکیٹ یو کے جلالی، لا آفیسر، محکمہ سماجی بہبود سیما کھجوریا شیکھر، شیوالی شرما، ایڈوکیٹ دیپیکا مہاجن اور ایڈوکیٹ پریم سدھوترا کمیٹی کے ممبر ہوں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.