ETV Bharat / city

ہائی کورٹ نے زیر حراست افراد کی رہائی کی ہدایت دی - جسٹس سنجیو کمار

جموں و کشمیر ہائی کورٹ نے پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت قید فیروز احمد اور اشفاق احمد کی رہائی کی ہدایت جاری کی۔

ہائی کورٹ نے زیر حراست افراد کی رہائی کی ہدایت کردی

author img

By

Published : Apr 29, 2021, 9:11 AM IST

جموں و کشمیر ہائی کورٹ نے جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع سے تعلق رکھنے والے دو افراد کی نظربندی کے احکامات کو کالعدم قرار دیا ہے جن کے خلاف گذشتہ سال مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

جسٹس سنجیو کمار نے فیروز احمد پرے اور اشفاق احمد بھٹ کی حراست کو کالعدم کرتے ہوئے حکومت کو ہدایت دی کہ اگر کسی دوسرے معاملے میں ان کو گرفتار نہ کیا ہو تو انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔

گذشتہ سال 25 ستمبر کو ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ پلوامہ کے حکم سے پرے کو احتیاطی طور پر نظربند رکھا گیا، بھٹ کو 30 ستمبر کو حراست میں لیا گیا تھا۔

زیر حراست افراد نے حراستی احکامات کو الگ الگ درخواستوں میں چیلنج کیا تھا، جس کی عدالت نے اجازت دی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.