مرکز کے زیر انتظام خطہ جمو ں و کشمیر گاندربل میں حضرت قمر الدین بخاریؒ کا عرس مذہبی جوش و خروش سے منایاگیا،بتایاجارہا ہے کہ 33 سالوں کے طویل مدت کے بعد بعد حضرت قمر الدین بخاریؒ کا چار روزہ عرس ریشی پورہ سالورہ گاندربل میں منایا جا رہا ہے،عرس کا آغاز 7 ستمبر کو ہوا، دوسرے دن ہزاروں عقیدت مندوں نے عرس میں شرکت کی۔
After 33 yrs Urs Hazrat Qamar-ud-Din Bukhari (RA) celebrated
حضرت قمرالدین عرس کے موقع پر ضلع انتظامیہ کی جانب سے خاص انتظامات کئے گئے تھے، انتظامیہ کی جانب سے متعدد علاقو ں میں روشنیکے انتظامات کئے گئے تھے، اسکے علاوہ متعدد مقامات پر مخصوص پینٹنگز بھی کئے گئے تھے۔
اس موقع پر قمریہ اسٹیڈیم میں منقعد عرس کلچر شو کے ایک حصے کے طور پر فن فیئر میلہ کے علاوہ مختلف محکموں کی جانب سے 30 سے زائد اسٹالز بھی لگائے گئے ہیں، ڈی ڈی سی کی چیئرپرسن نزہت اشفاق، وائس چیئرپرسن بلال احمد، ڈپٹی کمشنر شیامبیرسنگھ،صدر میونسپل کونسل ہلال احمد تانترے، اے ڈی ڈی سی، اے ڈی سی، سی پی او کے علاوہ ڈی ڈی سی ممبران، بی ڈی سی چیئرپرسنز نے اسٹا لز کا معائنہ کیا۔
ضلع انتظامیہ گاندربل، جموں و کشمیر کے محکمہ سیاحت اور ثقافتی اکیڈمی کے اشتراک سے سید قمر الدین بخاری رحمۃ اللہ علیہ کے عرس کے موقع پر محفل سماع کا اہتمام کیا گیا ،جس میں معروف گلوکاروں نے شرکت کی۔
کشمیری معروف گلوکار عبدالرشید حافظ، غلام احمد صوفی، گلزار احمد گنائی، عبدالغفار کانہامی اور محمد عبداللہ شاکساز نے سحر انگیز صوفیانہ گیت گائے، جنہوں نے سامعین کی توجہ اپنی جانب مائل کرلی۔