جموں و کشمیر کے گرمائی دارلحکومت سرینگر میں واقع کرافٹ میوزیم اسکول آف ڈیزائن وادی کے دستکاروں کے لیے جدید ڈیزائن مفت تیار کرتا ہے،اس اسکول میں اس وقت دس مختلف اقسام کے دستکاری کے کام ہوتے ہیں،یہاں دستکاروں کی حوصلہ افزائی بھی کی جاتی ہے۔
An attempt to save the ancient craft tradition in the school
اس حوالے سے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے اسکول کے ایک افسر مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ "یہاں بہت پرانے نمونے بھی نمائش کے لیے رکھے گئے ہیں۔ یہاں پر ہر دستکاری کے لیے علحیدہ سیکشن ہے جہاں ماسٹر آرٹسٹ نئے ڈیزائن تیار کرتے ہیں۔"
اُنہوں نےمزید کہا کہ پہلے ریسرچ ہوتی ہے، پھر ڈیزائن تیار ہوتا ہے اور اس کے بعد دستکار اس پر کام کرتے ہیں۔ ان ڈیزائنز سے نئے دستکاروں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے، اس وقت ہم وادی کے معدوم ہوتے دستکاری کو دوبارہ زندہ کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:Willow Wicker Craft in Kashmir: کشمیری دستکاری تباہی کے دہانے پر
وہیں اسکول میں کام کر رہے دستکار بھی اپنے کام اور انتظامیہ سے کافی مطمئین نظر آئے۔ ایک دشتکار کا کہنا تھا کہ کئی برسوں سے ہم اس کام کے ساتھ وابستہ ہے، تاہم اب نئے نقشوں پر کام کرنے میں زیادہ مزہ آتا ہے۔ وہیں ایک دوسرے دستکار کا کہنا تھا کہ"انتظامیہ اس وقت دستکاری کو فروغ دے رہی ہے، جس سے کام میں بھی بہتری آئی ہے۔