ETV Bharat / city

ہمدانیہ کالونی کی سڑکیں قرون وسطی کی یاد دلاتی ہیں

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ وہاں اندرونی سڑکیں پہلے ہی خستہ حالی کا شکار ہیں جن کی کافی عرصے سے کوئی مرمت نہیں کی گئی ہیں- ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے پہلے بھی کئی دفعہ اعلیٰ حکام تک اس بات کو پہنچایا لیکن کسی نے بھی اس پر غور کرنے کی زحمت نہیں اٹھائی۔

ہمدانیہ کالونی کی سڑکیں قرون وسط کی یاد دلاتی ہیں

author img

By

Published : Sep 24, 2020, 1:33 PM IST

سرینگر کے بمنہ علاقے میں سڑکوں کی ابتر حالت سے مقامی لوگوں کو روزانہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے- بمنہ سرینگر کی ہمدانیہ کالونی میں مقامی لوگ برسوں سے اندرونی سڑکوں اور کوچوں پر میگڈم نہ بچھانے سے سخت نالاں ہیں- ان کا کہنا ہے کہ علاقے کی اندرونی سڑکیں ابتر حالت میں ہیں جس کی وجہ سے عام لوگوں کو کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے-

مقامی لوگوں نے کا ماننا ہے کہ موسم سرما قریب ہے اور ان دنوں اگر بارش یا برف ہوتی ہے تو یہ سڑکیں زیر آب آجاتی ہیں اور اس کی وجہ سے کیچڑ سے بھری ہوتی ہیں نتیجتاً انہیں نقل و حمل میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے-

ہمدانیہ کالونی کی سڑکیں قرون وسط کی یاد دلاتی ہیں
مذکورہ علاقے میں سڑکوں کی حالت پہلے سے ہی ابتر تھی تاہم پچھلی دفعہ ہوئی بارشوں کی وجہ سے وہ مزید خراب ہوگئی ہیں اور جگہ جگہ جو کھڈے ہیں ان میں پانی جمع ہونے کی وجہ سے مقامی لوگوں کا چلنا پھرنا دشوار ہوگیا ہے-مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ وہاں اندرونی سڑکیں پہلے ہی خستہ حالی کی شکار ہیں جن کی کافی عرصے سے کوئی مرمت نہیں کی گئی ہیں - ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے پہلے بھی کئی دفعہ اعلیٰ حکام تک اس بات کو پہنچایا لیکن کسی نے بھی اس پر غور کرنے کی زحمت نہیں کی۔انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں اندرونی سڑکوں اور کوچوں پر میگڈم بچھانے کا عمل شروع کیا جائے وگرنہ پھر آگے انہیں سردیوں کے موسم میں مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.