ETV Bharat / city

Amarnath Cloudburst Tragedy: امرناتھ سانحے پر گردوارہ پربندھک کمیٹی کا اظہار افسوس - Amarnath News Updates

گزشتہ روز جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے پہلگام میں امرناتھ گُپھا کے قریب بادل پھٹنے سے سیلابی صورتحال پیدا ہوئی تھی، اس حادثے میں 15 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اس معاملے میں پلوامہ میں گردوارہ پربندھک کمیٹی نے اظہار افسوس کیا ہے۔ Loss of Lives in Amarnath

Amarnath Cloudburst Tragedy
گردوارہ پربندھک کمیٹی پلوامہ کے صدر
author img

By

Published : Jul 10, 2022, 4:20 PM IST

جموں و کشمیر: امرناتھ گُپھا کے پاس بادل پھٹنے کے واقعے نے جہاں ملک کو سوگوار کیا ہے وہیں گردوارہ پربندھک کمیٹی پلوامہ نے بھی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے گردوارہ پربندھک کمیٹی پلوامہ کے صدر کلونت سنگھ نے بتایا کہ ایک ایسے وقت میں جبکہ ہم عید کی خوشیوں میں مسلم برادری کے ساتھ شریک ہونا چاہتے تھے امرناتھ گُپھا کے قریب بادل پھٹنے کے واقعے میں ہلاکتوں سے ہم بہت ہی رنجیدہ ہوئے ہیں۔ کلونت سنگھ نے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کے جلد صحتیاب ہونے کی دعا کی۔ Cloudburst at Amarnath

گردوارہ پربندھک کمیٹی پلوامہ کے صدر

واضح رہے کہ امرناتھ یاترا کے دوران بادل پھٹنے کا واقعہ پیش آیا جس میں 15 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوئے تھے۔ امرناتھ گُپھا کے قریب جمعہ کی شام تقریباً 5.30 بجے بادل پھٹ گیا تھا۔ اس میں 15 لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ اس حادثے کے بعد بھارتی فوج کی قیادت میں این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف اور آئی ٹی بی پی کی ٹیمیں راحت اور بچاؤ کے کام کیے۔ Amarnath Cave Shrine Received 28 mm of Rainfal

امرناتھ غار سے تقریباً دو کلومیٹر نیچے ایک مقام پر جہاں یاتریوں کے لیے بڑی تعداد میں ٹینٹ لگے ہوئے تھے اور کئی مفت لنگر کام کررہے تھے، وہاں اچانک پانی کا ریلہ آیا، جس میں متعدد لوگ بہہ گئے۔ اس دوران این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف، پولیس، سی آر پی ایف اور فوج راحت اور بچاؤ کا کام کیا اور ہیلی کاپٹر سروس کو استعمال میں لاکر زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا۔ Cloudburst in Amarnath Cave ذرائع کے مطابق بادل پھٹنے سے کئی ٹینٹ بھی تباہ ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ سطح سمندر سے 13000 فٹ کی بلندی پر واقع ایک پہاڑی غار میں گرما کے دوران بننے والی ایک برفانی شبیہ کو شیولنگ کے ساتھ منسوب کیا جاتا ہے جس کی ہندو عقیدت مند پوجا کرتے ہیں۔ امرناتھ یاتریوں کے لیے اس سال آن لائن ہیلی کاپٹر بکنگ سروس بھی شروع کی گئی ہے۔ 43 دنوں تک جاری رہنے والی یاترا کے لیے تاحال سوا تین لاکھ سے زیادہ یاتریوں نے اپنا رجسٹریشن کروایا ہے اور انتظامی مشینری کی جانب سے بھی یاتریوں کی حفاظت اور قیام و طعام کے خاطر خواہ انتظامات کیے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.