گورنمنٹ ڈگری کالج تھانہ منڈی Government Degree College, Thanamandiمیں این ایس ایس یونٹ نے کالج کے وومن ڈیولپمنٹ سیل کے تعاون سے "بیٹی بچاؤ" کے موضوع پر ایک سمپوزیم کا انعقاد کیا۔ آن لائن طرز پر اس پروگرام کا انعقاد کالج کے پرنسپل پروفیسر (ڈاکٹر) جاوید احمد قاضی کی سرپرستی میں کیا گیا۔ آن لائن سمپوزیم میں کثیر تعداد میں طلبا نے شرکت کی۔
اس تقریب میں شرکاء نے اپنے خیا لات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ یہ وقت کی ضرورت ہے کہ ہم اپنی ذہن کو وسعت دیں۔ اور اس مسئلے کو مؤثر طریقے سے حل کریں۔
مقررین نے کہا کہ زندگی خوبصورت ہے۔اور اس زندگی کی خوبصورتی اور اس کے معیار کا دارومدار خواتین پر منحصر ہیں اور خواتین ہماری ماں، بہن، بیوی اور بیٹی کی صورت میں ہمارے معاشرے میں نظر آتی ہیں۔ لہٰذا خواتین اور لڑکیاں جو قوم و ملت کی روح ہیں۔ ان کے معیار اور پاکیزگی پیش نظر ہمیں اپنی ذہنوں کو وستع دینی چاہیے۔ اس کے لئے ضروری ہے کہ ہم انہیں مساوات کی ڈگر پر لائیں۔ اور لڑکیوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے میں اہم رول ادا کریں۔ پروفیسر محمد شوکت این ایس ایس پروگرام آفیسر نے شرکاء کا خیر مقدم کیا۔
تقریب کے ججز ڈاکٹر نحیم النساء ایچ او ڈی عربی، ڈاکٹر شوکت علی ایچ او ڈی اردو اور جناب وقار احمد گورسی چیف لائبریرین تھے۔ سمپوزیم مقابلے میں بی ایس سی کے جناب رجب الصادق نے پہلی نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ جب کہ سیم 5 کی ماہم نے دوسری اور سیم کی صوبیہ کوثر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پروگرام کا اختتام ڈاکٹر نحیم النساء کنوینر وومن ڈویلپمنٹ سیل کی طرف سے پیش کردہ رسمی شکریہ کے ساتھ ہوا۔