ETV Bharat / city

پلوامہ: غلام جیلانی وانی نے ایس ایس پی کا چارج سنبھالا

author img

By

Published : Sep 28, 2021, 10:55 AM IST

ضلع پلوامہ میں آشش کمار مشرا کا تبادلہ کرکے ان کی جگہ غلام جیلانی وانی کو ایس ایس پی منتخب کیا گیا۔ ایس ایس پی کا چارج سنبھالنے کے بعد سینئر افسران نے ان کا پرجوش طریقے سے استقبال کیا۔

پلوامہ: غلام جیلانی وانی نے ایس ایس پی کا چارج سنبھالا
پلوامہ: غلام جیلانی وانی نے ایس ایس پی کا چارج سنبھالا

وادی کشمیر میں ایس ایس پیز کا تبادلہ کیا گیا۔ جس میں ضلع پلوامہ کے ایس ایس پی کا بھی تبادلہ کیا گیا۔

ضلع پلوامہ میں آشش کمار مشرا بطور ایس ایس پی اپنے فرائض انجام دے رہے تھے جن کا تبادلہ کرکے ان کی جگہ غلام جیلانی وانی کو ایس ایس پی پلوامہ منتخب کیا گیا۔

غلام جیلانی وانی نے چارج سنبھالتے ہی ضلع پلوامہ میں قائم مخلتف پولیس تھانوں کا دورہ کیا۔بطور ایس ایس پی پلوامہ غلام جیلانی وانی کا چارج سنبھالتے ہوئے پلوامہ کے دیگر سینئر افسران نے ان کا استقبال کیا۔ ایس ایس پی کو پولیس کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پلوامہ کے دلی پورہ اور لاسی پورہ علاقوں میں سرچ آپریشن

چارج سنبھالنے کے بعد جیلانی نے پولیس افسران کے ساتھ ایک میٹنگ بلائی اور افسران پر زور دیا کہ وہ لوگوں کی امنگوں کو پورا کرنے کے لیے لگن اور جوش کے ساتھ کام کریں۔

بعد ازاں انہوں نے ضلع پولیس آفس پلوامہ کی تمام شاخوں کا دورہ کیا اور عملے کے ارکان پر زور دیا کہ وہ لگن سے کام کریں اور اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.