ETV Bharat / city

گاندربل: عارضی ملازمین کا محکمہ جنگلات کے افسران کے خلاف احتجاج - Temporary employees ganderbal

جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں محکمہ جنگلات کے عارضی ملازمین نے مذکورہ محکمہ کے افسران کے خلاف اپنے بقایاجات کی تنخواہ کی ادائیگی کو لے کر احتجاج کیا۔

عارضی ملازمین
عارضی ملازمین
author img

By

Published : Sep 17, 2021, 1:14 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں محکمہ جنگلات کے عارضی ملازمین نے مذکورہ محکمہ کے افسران کے خلاف اپنے بقایاجات کی تنخواہ کی ادائیگی کو لے کر احتجاج کیا-

سندھ فارسٹ ڈویژن گاندربل میں پچھلے دس سال سے کام کر رہے سیکڑوں یومیہ مزدوروں نے محکمہ کے افسران کے خلاف احتجاج کیا-

گاندربل:عارضی ملازمین کا محکمہ جنگلات کے افسران کے خلاف احتجاج

ملازمین نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ ہم اس ڈویژن میں گزشتہ دس یا پندرہ سالوں سے یومیہ مزدور کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ مگر ہمیں صرف سال 2019 کی ہی تنخواہ کی ادائیگی ہوئی ہے۔ لیکن 2019 کے بعد سے لے کر اب تک ہماری تنخواہیں نہیں دی گئی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تنخواہیں نہ ملنے کے سبب ہمارا کنبہ فاقہ کشی کا شکار ہے۔ اور ہم احتجاج کرنے پر مجبور ہیں۔

ملازمین کا کہنا ہے کہ اس معاملے کو لے کر جب بھی افسران سے بات کی جاتی ہے تو وہ صرف تاریخ بتاتے ہیں اور ویریفیکیشن کا حوالہ دیتے ہیں۔ جبکہ ہماری ویریفیکش پہلے ہی ہو چکی ہے۔

مزید پڑھیں:

ترال: آنگن واڑی ملازماؤں کا احتجاج

عارضی ملازمین کا کہنا ہے کا کہنا ہے کہ انہیں جان بوجھ کر پریشان کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر ہمارے مسئلہ پر توجہ نہیں دی گئی تو ہم مجبوراً اپنے اہل و عیال کے ساتھ سڑکوں پر آکر کوئی قدم اٹھانے پر مجبور ہونگے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.