سرینگر لداخ شاہراہ پر واقع نونر علاقہ جو کہ ضلع ہیڈکوارٹر گاندربل سے صرف پانچ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے مذکورہ علاقہ میں چند ماہ قبل بادل پھٹنے کی وجہ سے سڑک خراب ہو گئی تھی۔
سڑک کو ٹھیک کرنے کے لئے دو سو س ے لے کر تین سو میٹر تک محکمہ آر اینڈ بی کی جانب سے دو روز قبل میگڈم ڈالا گیا تھا، اس دوران کنگن سے آنے والے یا کنگن کی طرف جانے والے تمام راستوں کے روٹ کو تبدیل کردیاگیاتھا ۔ جس کی وجہ سے مقامی باشندوں کا پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا ۔
مقامی باشندوں کا کہنا ہے مذکورہ راستوں کی تبدیلی کے بعد یہ امید کی جارہی تھی کہ سڑک پر میگڈم ڈالنے لے بعد لوگوں کی پریشانی دور ہوجائیگی مگر میگڈم صرف چند گھنٹوں کے اندر سڑکوں کے اوپر سے اُکھڑنے لگا جس کی وجہ سے علاقہ کے لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔
اس سلسلے میں گاندربل سرپنچ ایسوسی ایشن کے صدر شوکت احمد خان نے کہا کہ میں نے جب میگڈم کو سڑک سے اُکھڑنے کی شکایت لے کر محکمہ آر اینڈ بی کے افسران سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ دراصل بارش ہونے کی وجہ سے میگڈم صحیح طریقے سے سڑک کے اوپر جما نہیں تھا۔جس کی وجہ سے یہ اُکھڑ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس میگڈم کو ہٹا کر نیا میگڈم ڈال رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:پُل کی تعمیر میں غیر معیاری مواد استعمال کرنے کا الزام
شوکت احمد خان نے کہا کہ اگر انتظامیہ کی جانب سے کام کرنے کےلئے پیسے آتے ہیں تو افسران پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ موسم کے پیشِ نظر میگڈم کا استعمال کریں تاکہ میگڈم برباد نہ ہوسکے۔
انہوں نے ڈی سی گاندربل اور آر اینڈ بی کے افسران سے اس کی تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔