ETV Bharat / city

گاندربل: پٹواری رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار - Patwari arrested for taking bribe

جموں و کشمیر کے گاندربل میں اینٹی کرپشن بیورو کی جانب سے کارروائی کرتے ہوئے ایک پٹواری کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں دھرلیا گیا۔

گاندربل: پٹواری رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

author img

By

Published : Nov 3, 2021, 10:12 PM IST

اینٹی کرپشن بیورو نے گاندربل میں شوکت احمد لون پٹواری حلقہ ہری گنہ ون گنڈ کو وراثت سے متعلق دستاویزات جاری کرنے کے لیے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

اس سلسلہ میں بیورو کو شکایت موصول ہوئی تھی کہ پٹواری شوکت احمد لون دستاویزات کی اجرائی کے لیے عوام سے رشوت کا مطالبہ کررہا تھا۔ ایک شہری نے پٹواری کے خلاف شکایت درج کرائی تھی جس کے بعد کارروائی کرتے ہوئے شوکت احمد لون کو گرفتار کرلیا گیا۔

واضح رہے کہ اس سلسلہ میں ایف آئی آر نمبر۔ 33/2021 U/S 7 PC Act 1988 کے تحت سرینگر پولیس اسٹیشن ACB میں ایک مقدمہ درج کیا گیا اور مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

گاندربل: آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے متعلق دو روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد

تفتیش کے دوران، ایک ٹیم تشکیل دی گئی جبکہ ٹریپ ٹیم نے جال بچھا کر شوکت احمد لون، پٹواری حلقہ ہری گنہ ون گنڈ، گاندربل کو شکایت کنندہ سے رشوت کی رقم لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ اے سی بی ٹیم نے شوکت کو گرفتار کر کے اپنی تحویل میں لے لیا۔ تاہم مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.