ETV Bharat / city

گاندربل: سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک - ای ٹی وی بھارت

جموں و کشمیر میں گاندربل کے علاقہ بٹہ وینہ میں پیش آئے سڑک حادثے میں ایک شخص ہلاک اور دیگر تین افراد زخمی ہوگئے۔

گاندربل: سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک
گاندربل: سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک
author img

By

Published : Oct 5, 2021, 10:26 PM IST

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں منگل کی شام سڑک حادثہ میں ایک شہری ہلاک ہوگیا جبکہ دیگر تین افراد زخمی ہوگئے۔

عینی شاہدین کے مطابق بٹہ وینہ کے مقام پر لوڈ کئریر (نمبر7950JK16) سڑک کے درمیان اچانک الٹ گیا جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے۔

اس موقع پر مقامی لوگوں کی مدد سے زخمیوں کو قریب میں واقع ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹر نے زخمیوں میں سے ایک شخص کو مردہ قرار دیا جس کی شناخت عبدالاحد گنائی ولد غلام نبی ساکنہ گزہامہ واکورہ کے طور پر کی۔

یہ بھی پڑھیں:

گاندربل: بابا دریا دین کے لوگ پینے کے صاف پانی سے محروم

دیگر زخمیوں کی شناخت غلام رسول گنائی ولد غلام نبی ساکنہ گزہامہ، مشتاق احمد ڈار ولد محمد یوسف ڈار ساکنہ خان پورہ واکورہ کے طور کی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.