ETV Bharat / city

No Friday Prayer in Jamia Masjid Srinagar: مسلسل 28 ویں جمعتہ بھی جامع مسجد سرینگر میں نماز ادا نہ ہوسکی - انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر

انجمن اوقاف جامع مسجد سری نگر نے کہا کہ آج مسلسل 28 واں جمعة المبارک بھی حکام نے جامع مسجد میں لوگوں کو نماز جمعہ کی ادائیگی کی اجازت نہیں No Friday Prayers in Jamia Masjid Srinagar دی جو،مذہبی حقوق میں سراسر مداخلت ہے۔انہوں نے کہا حخام کے اس عمل سے مسلمانوں کے جذبات بری طرح مجروح ہو رہے ہیں۔

FRIDAY PRAYERS BARRED AT SRINAGARS GRAND MOSQUE FOR 28TH WEEK IN A ROW
مسلسل 28 ویں جمعتہ بھی جامع مسجد سرینگر میں نماز ادا نہ ہوسکی
author img

By

Published : Feb 11, 2022, 6:22 PM IST

سرینگر:انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر Anjuman Awqaf Jamia Masjid Srinagar نے جامع مسجد سرینگر میں جموں و کشمیر انتطامیہ کی جانب سے جمعہ کی نماز نہ ادا کرنے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے آمریت اور تاناشاہی کا ایک افسوسناک باب رقم کیا جارہا ہے اور مسلمانوں کے مذہبی جذبات اور احساسات کو زخمی کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور یہ عمل صریحاً مداخلت فی الدین کے مترادف ہے ۔

بیان میں کہا گیا کہ مسلمانوں کو نماز جمعہ جیسے اہم فریضے کی ادائیگی سے روکنا نہ صرف افسوسناک ہے بلکہ انتہائی قابل مذمت ہے۔

انجمن نے مزید کہا ہے کہ گزشتہ ڈھائی سال سے لگاتار سربراہ اوقاف اور کشمیر کے ممتاز و مقتدر رہنما میر واعظ مولوی محمد عمر فاروق Mirwaiz Molvi Muhammad Umar Farooq کو نظر بند رکھ کر موصوف کی منصبی ذمہ داریوں پر بھی قدغن بٹھا دیا گیا ہے جس کا کوئی جواز نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:No Friday Prayers In Srinagar's Jamia Masjid: جامع مسجد کے منبرو محراب مسلسل 27ویں جمعہ بھی خاموش

انہوں نے اس بات پر بھی تعجب کیا ہے کہ جموں وکشمیر کے طول و عرض سے عوامی سطح پر پُر امن صدائے احتجاج اور سماج کے تمام طبقوں کی جانب سے آوازیں بلند کرنے کے باوجود نہ تو جامع مسجد کو نماز جمعہ کے لیے کھولنے کی اجازت دی جارہی ہے اور نا ہی میرواعظ کشمیر کی رہائی عمل میں لائی جارہی ہے جو کہ باعث افسوس ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.