ETV Bharat / city

Book Release Ceremony: افسانوی مجموعہ ’بہ چُھس گواہ‘ کی رسم رونمائی تقریب - ایس پی کالج سرینگر میں افسانوی مجموعہ کی رسم رونمائی تقریب

کشمیر زبان کے ڈرامہ اور فکشن نگار عنایت بشیر Inayat Bashir کا افسانوی مجموعہ ’بہ چھس گواہ‘ میں الگ الگ موضوع کے 22 افسانوں پر مشتمل ہے جس میں کشمیر کی تاریخ، ثقافت اور تہذیب وتمدن کی مکمل عکاسی کی گئی ہے۔

fiction collection book release ceremony held at SP College Srinagar Auditorium
افسانوی مجموعہ ’بہ چُھس گواہ‘ کی رسم رونمائی تقریب کا انعقاد
author img

By

Published : Dec 23, 2021, 10:30 PM IST

ایس پی کالج سرینگر کے آڈیٹوریم SP College Srinagar Auditorium میں جموں و کشمیر پرائیوٹ اسکول ایجوکیشن کے اشتراک سے جمعرات کو ایک ادبی تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں اداکار اور کشمیر زبان کے ڈرامہ اور فکشن نگار عنایت بشیر Inayat Bashi کے افسانوی مجموعہ ’بہ چُھس گواہ‘ کی رسم رونمائی Book Release Ceremony انجام دی گئی۔

افسانوی مجموعہ ’بہ چُھس گواہ‘ کی رسم رونمائی تقریب کا انعقاد

تقریب میں جسٹس رشید علی مہمان خصوصی کے طور موجود رہے جبکہ پروفیسر بشر بشیر، پروفیسر حمید نسیم رفیع آبادی اور پروفیسر فاروق فیاض ایوان صدارت میں موجود رہے۔

افسانوی مجموعہ "بہ چھس گواہ" میں الگ الگ موضوع پر مشتمل 22 افسانوں کا مجموعہ ہے جس میں کشمیر کی تاریخ، ثقافت اور تہذیب و تمدن کی عکاسی کی گئی ہے۔ وہیں دیہی بود و باش اور رہن سہن کو بھی یاد کیا گیا ہے جو اب آہستہ آہستہ تبدیل ہوتا جا رہا ہے۔

اس موقع پر پروفیسر فاروق فیاض نے عنایت بشیر کے ’بہ چُھس گواہ‘ افسانوی مجموعہ کے چند گوشوں پر پر روشنی ڈالی۔

کتاب کی رسم رونمائی سے قبل دیہی طرز زندگی اور ماحول پر عنایت بشیر کا ہی فلمایا گیا کشمیری نغمہ پیش کیا گیا جسے حاضرین نے کافی سراہا، اس کے علاوہ افسانوی مجموعہ میں"گل" عنوان کے تحت اسٹیج پر ایک سکٹ بھی دکھایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: Book Launch: بھوپال میں وفا صدیقی کی کتاب کا اجرا

پرائیوٹ اسکول ایسوسی ایشن کے صدر جی این وار نے کہا "بہ چھس گواہ" افسانوی مجموعہ عنایت بشیر کی ایک اچھی کوشش ہے اور یہ افسانوی مجموعہ آسان لفظوں میں تحریر کیا گیا ہے تاکہ ہر ایک بہتر طور سمجھ سکے۔

اس موقع پر عنایت بشیر نے اپنے تحریر کردہ افسانوی مجموعہ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ افسانے ان موضوعات پر تحریر کیے گیے جو کہ بلواسطہ یا بلاواسطہ طور ہم سب کے ساتھ وابستگی رکھتے ہیں۔

تقریب میں وادی کے سرکردہ ادیب، شعرا اور دانشور حضرات کے علاوہ فن و ادب سے وابستہ دیگر شخصیات کی کہکشاں نے بھی شرکت کی۔ تقریب میں نظامت کے فرائض براڈکاسڑر شمشاد کرالی نے انجام دیے، جبکہ استقبالیہ پرائیوٹ اسکول ایسوسی ایشن کے صدر جی این وار نے پیش کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.