مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع شوپیان میں سکیوریٹی فورسیز اور عسکریت پسندوں کے درمیان انکاؤنٹر جاری ہے۔مقامی باشندوں کے مطابق گزشتہ شب تقریباً ساڑھے دس بجے لوگوں نے ہری پورہ ترینج علاقے سے زبردست گولیوں کی آواز سنی گئی، جسکی وجہ سے مقامی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، اور بعد میں لوگوں کو معلوم ہواہے علاقے میں سکیوریٹی فورسز اہلکاروں اور عسکریت پسندوں کے مابین انکاؤنٹر شروع ہوا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ انکاؤنٹر شروع ہونے کے پہلے مرحلے میں ہی گولیوں کا زبردست تبادلہ ہوا جو کچھ دیر تک جاری رہا ۔ابھی بھی علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
Encounter Breaks Out Between Security Forces, Militants in J&K’s Shopian
مزید پڑھیں:Encounter Started in Awantipora: اونتی پورہ میں انکاؤنٹر، ایک عسکریت پسند ہلاک
پولیس ذرائع کے مطابق سکیوریٹی فورسزجن میں فوج کی 44 راشٹریہ رائفلز سی آر پی ایف کی 14 بٹالین اور جموں و کشمیر پولیس شامل ہے کو ہری پورہ ترینج علاقے میں دو سے تین عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی، جس کے فوراً بعد علاقے کی ناکہ بندی کرکے تلاشی سرچ آپریشن شروع کیا گیا، ایک رہائشی مکان میں چھپے عسکریت پسندوں نے سکیوریٹی فورسیز پر فائرنگ کی، جس کے ساتھ ہی انکاؤنٹر شروع ہوا۔
رات بھر آپریشن کو اندھیرے کی وجہ سے روک کر رکھا گیا اور صبح کے ساتھ ہی تلاشی آپریشن کو دوبارہ شروع کردیا گیا۔ علاقے میں عسکریت پسندوں کی تلاش جاری ہے۔