ETV Bharat / city

Eid Ul Adha: کشمیر میں عید الاضحیٰ کی تقریبات سادگی کے ساتھ جاری

author img

By

Published : Jul 21, 2021, 9:19 AM IST

Updated : Jul 22, 2021, 6:09 AM IST

پورے ملک کے ساتھ ساتھ مرکز کے زیر اتظام جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں بھی عید الاضحیٰ بڑی سادگی کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔

عیدالضحیٰ سادگی کے ساتھ منائی گئی عید
عیدالضحیٰ سادگی کے ساتھ منائی گئی عید

جہاں انتظامیہ نے عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر خطے میں اجتماعی عید نمازاد مسجد میں ادہ کرنے پر پابندی عائد کے ہے۔ وہیں، شہر کی چھوٹی مساجد میں نماز دوگانہ تمام رہنما خطوط پر عمل کرتے ہوئے اد کی گئی۔

جموں و کشمیر میں عید الاضحیٰ کی تقریبات سادگی کے ساتھ جاری

واضح رہے یہ چوتھی بار ہے جب خطے میں عید عالمی وبا کے پیش نظر سادگی کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں نماز عید کی سب سے بڑی تقریب مرکزی امام بارگاہ بڈگام میں انجمن شرعی شیعان کے زیر نگرانی منعقد ہوئی۔

ضلع انتظامیہ نے پہلے ہی آرڈر جاری کیا تھا کہ عید کے موقع پر کسی بھی بڑی تقریب منعقد نہیں ہونے دی جایے گی جسکا اثر دیکھنے کو ملا۔بارش کے باوجود فرزندان توحید نے نماز عید ادا کی ۔

بڈگام میں عید کی نماز ادا کی گئی

وہیں جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں عیدالاضحی کے موقعے پر عیدگاہیں ویران نظر آئیں۔ لوگوں نے عید کی نماز گھروں میں اپنوں کے ساتھ ہی ادا کی۔

جنوبی کشمیر میں اکثر عید گاہ خالی نظر آئے ، ضلع انتظامیہ کی جانب سے پہلے ہی عید گاہوں میں نماز ادا کرنے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

اننت ناگ ضنفعہ عیدگاہ

وادی کشمیر کے کئی اضلاع کے ساتھ ساتھ حلقہ انتخاب بجبہاڈہ میں عید الضحی کی تقاریب سادگی سے انجام دی گئی، اس سلسلے میں سب سے بڑی تقریب جامع مسجد بجبہاڑہ میں ادا کی گئی جہاں ہزاروں کی تعداد میں فرزندانِ توحید اللہ کی بارگاہ میں سر بسجود ہوئے اور اپنے گناہوں کی معافی طلب کی۔

اس موقعہ پر نمازیوں نے نماز ادا کرکے ایک دوسرے کو گلے مل کر مبارک باد پیش کی، کورونا کے پیش نظر مساجد میں سماجی دوری قائم رکھتے ہوئے با جماعت نماز ادا کی گئی۔جبکہ کافی لوگوں نے گھر پر ہی نماز پڑھنے کو ترجیح دی ہے۔

جامع مسجد بجبہاڑہ میں نماز عید ادا

وہیں حلقہ انتخاب کوکرناگ میں بھی عیدالاضحیٰ کی تقریبات کے سلسلے میں مختلف مساجد میں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی گئی۔اس حوالے سے حلقہ میں سب سے بڑی تقریب جامع مسجد کوکرناگ میں منعقد ہوئی، جہاں لوگوں کی ایک بڑی تعداد اللہ کی بارگاہ میں سربہ سجود ہوئے، اور اپنے گناہوں کی معافی طلب کی۔

کوکرناگ میں عید کی نماز ادا کی گئی

وہیں ضلع پلوامہ میں بھی عید الاضحیٰ بڑی سادگی کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔

ضلع انتطامیہ پلوامہ نے عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر ضلع میں کسی بھی بڑے اجتماعی عید نماز اد کرنے کی اجازت نہیں دی تھی جس کی وجہ سے قصبہ جات میں چھوٹی مساجد میں نماز عید ادا کی گئی۔

پلوامہ میں عید کی نماز ادا کی گئی

مزیدپڑھیں:

عید کے موقعہ پرجموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کئے گئے ہیں ۔مساجد اور عید گاہوں کے قریب پولیس و نیم فوجی دستوں کی ٹیمیں تعینات کی گئی تھی ،جبکہ لوگوں کو کووڈ کے سلسلہ میں احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کا حکم بھی جاری کیا گیا تھا ۔

عید قرباں کے موقع پر صدر جمہوریہ، نائب صدر جمہوریہ، وزیراعظم اور دیگر سینئر رہنماؤں اور سرکردہ علمائے دین نے عید الاضحیٰ کی مبارک باد اور ملک و ملت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

Last Updated : Jul 22, 2021, 6:09 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.