ETV Bharat / city

کشمیر: خشک میوہ جات کی کمی، بازار ویران

author img

By

Published : Sep 29, 2021, 6:06 PM IST

Updated : Sep 29, 2021, 9:50 PM IST

افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد وادیٔ کشمیر میں خشک میوہ کی کمی ہوئی ہے جس کی وجہ سے ان میوہ کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے۔ خشک میوہ جات کی کمی کے باعث وادی کے عام لوگوں کے ساتھ ساتھ تاجر بھی پریشانی کا شکار ہوئے ہیں۔

فوٹو
فوٹو

بھارت افغانستان سے خوبانی، انجیر، بادام گری، پستہ، شاہی زیرہ جیسے خشک میوے درآمد کرتا ہے جو وادی کے بازاروں کو زینت بخشتے ہیں۔ اگرچہ مقامی اخروٹ اور بادام کی اچھی خاصی پیداوار وادی میں دستیاب رہتی ہے لیکن شادی و دیگر تقریبات میں افغانستان کے خشک میوہ جات کی کمی کے باعث یہ تقریبات بے رونق ہورہی ہیں۔

کشمیر: خشک میوہ جات کی کمی، بازار ویران

مقامی تاجروں کا کہنا ہے افغانستان کی صورتحال سے ان کی تجارت متاثر ہورہی ہے، جب کہ صارفین بھی مہنگائی سے پریشان ہیں۔تاجروں کا کہنا ہے کہ وادی میں شادیوں کا سیزن عروج پر ہے اور خشک میوہ کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے سے وہ بھی پریشان ہیں۔

افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد بھارت کے تعلقات افغانستان سے فی الحال منجمد ہیں، اس سے آپسی تجارت بھی متاثر ہوئی ہے۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت کو افغانستان سے تعلقات ہموار کرنے چاہئیں تاکہ تجارت متاثر نہ ہو۔

مزید پڑھیں:کشمیر: زہریلی گیس کے خطرے سے نمٹنے کے لیے پہلے آلے کی ایجاد

تاجروں کا کہنا ہے کہ مقامی اخروٹ و بادام دستیاب تو ہیں لیکن افعانستان کے خشک میوے سے ان کی تجارت نامکمل ہے۔

دراصل افغانستان کے خشک میوہ جات کو پورے ملک میں لوگ شوق سے خریدتے ہیں۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ فوری طور پر افغانستان کی موجود صورتحال کے پیش سپلائی جلد بحال نہیں ہوسکتی، جس کے سبب عوام کو جلد راحت ملنے کی امید کم ہی ہے۔

Last Updated : Sep 29, 2021, 9:50 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.