جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان Shopian District کے میونسپل کارپوریشن Shopian Municipal Corporation کی جانب سے بڑی گاڑیوں سے وصولی کا سلسلہ کئی برسوں سے جاری ہے، جس پر ٹرک ڈرائیوروں، سیول و سماجی جماعتوں نے غصہ کا اظہار کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ شوپیان سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔
- مزید پڑھیں: شوپیان میں اسمارٹ میٹر نصب کرنے کے خلاف احتجاج
ڈی ڈی سی ممبر راجہ وحید نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ سے اس معاملے میں مداخلت کی اپیل کی ہے۔ ایکزیکٹیو افسر میونسپل کارپوریشن شوپیان سہیل احمد ملک نے بتایا کہ گزشتہ 7 سال قبل انتظامیہ نے یہ فیصلہ ٹریفک جام کو مد نظر رکھتے ہوئے لیا تھا،ایک دو ماہ کے اندر میں اس انٹری پوائنٹ کو ہٹایا جائے گا، ضلع انتظامیہ شوپیان ہمیشہ لوگوں کے ساتھ کھڑی ہے۔
وہیں شکیل شان تحصیلدار کیگام نے بتایا کہ ہم نے میونسپل کارپوریشن شوپیان کو اس بارے آگاہ کیا ہے ساتھ ہی ضلع انتظامیہ شوپیان نے اس بارے میں ایک میٹنگ بھی کی ہے اور جلدہی اس انٹری پوائنٹ (چنگی) کو ہٹایا جائے گا، انہوں نے مزید بتایا کہ ضلع انتظامیہ ایسا کچھ بھی برداشت نہیں کریےگی جس سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے۔