سرینگر: جہاں ایک طرف بھارت کے 15ویں صدر کے انتخاب کے لیے ووٹوں کی گنتی کا عمل اختتام ہونے جا رہا ہے وہیں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈران نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کی امیدوار دروپدی مرمو کی جیت کا جشن منا رہے ہیں۔دارالحکومت سرینگر میں بی جے پی کے ریاستی دفتر کے باہر پارٹی کے سینیئر لیڈران نے مرمو کو مبارک باد دیتے ہوئے پٹاخے پھوڑے اور پارٹی اور بھارت کے حق میں نعرے لگائے۔
اس موقع پر پارٹی کے سینیئر لیڈر شاہنواز حسین نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'مرمو نے ثابت کر دیا ہے کہ بھارت کا صدر کوئی بھی بن سکتا ہے۔حال ہی میں اُنہوں نے(دروپدی مُرمو) اپنے شوہر کو کھویا، عالمی وبا کے دوران بچوں کو کھویا۔ اس سب کے باوجود اُنہوں نے اپنی زندگی ملک کے نام وقف کر دی۔"
دروپدی مُرمو کو مبارک باد دیتے ہوئی شاہنواز حسین کا کہنا تھا کہ 'مُرمو ایک متوسط خاندان سے تعلق رکھتی ہیں۔ اُڑیسہ حکومت میں وزیر رہیں، پھر جھارکھنڈ کی گورنر بن کر کام کیا۔ اُن کا سفر بے داغ ہے اور اس لیے وزیر اعظم نریندر مودی کے فیصلے پر سب نے حامی بھری اور آج وہ اتنی اچھی تعداد میں ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔"
مزید پڑھیں:
اُن کا مزید کہنا تھا کہ "جموں و کشمیر میں مرمو کی کامیابی پر ایسا جشن دیکھنے کو مل رہا ہے جیسے وہ یہیں کی ہیں۔وہیں جشن سے قبل صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ 'مخالف جماعتوں سے منسلک رکن پارلیمان اگر مرمو کے حق میں ووٹ ڈال رہے ہیں تو اس سے ثابت ہوتا ہے کہ اُن پر سب کا کتنا اعتماد ہے۔