ETV Bharat / city

پلوامہ سے ڈاکٹر میر سمع اللہ 'اپنی پارٹی' کے امیداوار - development

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں آج 'اپنی پارٹی' نے ایک کنونشن منعقد کیا جس میں پارٹی کے ضلع صدر اور سینیئر لیڈر غلام محمد میر اور ڈاکٹر میر سمیع اللہ کے علاوہ سینکڑوں پارٹی کارکنان نے شرکت کی۔

اپنی پارٹی کنونشن
اپنی پارٹی کنونشن
author img

By

Published : Jul 12, 2021, 3:59 PM IST

اس کنونشن کے دوران پارٹی کارکنان نے اپنے درپیش مسائل سے ضلع صدر اور ڈاکٹر میر سمیع اللہ کو آگاہ کیا اور انہیں حل کرنے کی اپیل کی۔

اس موقع پر کارکنان نے کہا کہ ضلع پلوامہ کے لوگوں کا آج تک ساری سیاسی جماعتوں نے استحصال کیا اور تعمیر و ترقی کے نام پر لوگوں کو دھوکے میں رکھا گیا۔

کارکنان کے مطابق اگرچہ تمام سیاسی جماعتوں نے تعمیر و ترقی کے نام پر یہاں کے عوام سے ووٹ لیے، تاہم آج تک کسی نے ضلع میں کوئی بھی کام انجام نہیں دیا، تمام سیاسی جماعتوں نے ضلع کے عوام کے دلوں کو مجروح کیا ہے۔

پارٹی کنونشن سے ضلع صدر غلام محمد میر نے خطاب کرتے ہوئے کارکنان پر زور دیا کہ وہ پارٹی مضبوط بنانے کے لیے کام کریں اور آنے والے اسمبلی انتخابات میں ڈاکٹر سمیع اللہ کو کامیاب بنائیں، تاکہ ضلع پلوامہ کی صحیح نمائندگی ہو۔

پلوامہ سے ڈاکٹر میر سمع اللہ 'اپنی پارٹی' کے امیداوار

اس موقع پر ڈاکٹر میر سمیع اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کارکنان سے کہا کہ یہ پارٹی آپ کی اپنی پارٹی ہے، لہذا اس پارٹی کو بنیادی سطح پر مضبوط کرنا آپ کا کام ہے۔

انہوں نے کارکنان سے کہا کہ وہ آنے والے اسمبلی انتخابات کے لیے بنیادی سطح پر تیاری کر لیں اور اپنی پارٹی کے منتخب امیدوار کو یہاں سے کامیاب کروائیں۔

انہوں نے کہا ضلع پلوامہ کے لوگوں کے ساتھ دوسری سیاسی جماعتوں نے استحصال کیا ہے، تاہم ایک صحیح نمائندے کو آگے لانے کی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے مزید کہا کہ آج تک مختلف سیاسی جماعتوں نے ضلع پلوامہ سے انتخابات میں کامیابی حاصل کی، پھر بھی ضلع پلوامہ تعمیر و ترقی کے لحاظ باقی اضلاع کے مقابلے میں کافی پیچھے رہا جس سے یہ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ لوگوں نے صحیح نمائندے کو نہیں چنا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضلع پلوامہ کی صحیح نمائندگی کرنے کے لیے اپنی پارٹی نے مجھے منتخب کیا ہے اور مجھے امید ہے کہ لوگ صحیح نمائندے کا انتخاب کر یں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.