ETV Bharat / city

Covid Spike in J&K: 'گھبرائیں نہیں، بلکہ کورونا کے رہنما خطوط پر عمل کریں'

معروف پلمنولوجسٹ اور سی ڈی ہسپتال میں چسٹ میڈیسن کے سربراہ ڈاکٹر نوید نظیر شاہ نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر میں یومیہ کووڈ کیسز میں اضافہ کے پیش نظر گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، تاہم اس وبا کو مزید پھیلانے کے لیے کووڈ ایس او پیز کا خاص خیال رکھے۔

dont-panic-follow-corona-guidliness-says-dr-naveed-nazir-shah-on-covid-spike-in-j-and-k
گھبرائیں نہیں ، بلکہ کورونا کے رہنما خطوط پر عمل کریں
author img

By

Published : Jul 19, 2022, 9:46 PM IST

سرینگر: ملک بھر میں ایک بار پھر کورونا معاملات میں اضافے کا رجحان دیکھنے کو مل رہا ہے۔جہاں ملک میں یومیہ تعداد اب 20 ہزار تجاوز کرچکی ہے وہیں جموں و کشمیر میں بھی یومیہ تعداد اب 200 جا پہنچی ہے۔Corona Cases in India

ایسے میں روزانہ کی بنیاد پر اس طرح کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہونا کوئی اچھا شگون نہیں ہے۔ جموں وکشمیر میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ایک اور شخص کی موت کورونا وائرس سے ہوئی ہے، جس کے ساتھ ہی متوفین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 4 ہزار 7سو 58 جا پہنچی ہے۔

گھبرائیں نہیں ، بلکہ کورونا کے رہنما خطوط پر عمل کریں

وہیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے 8 ہزار ٹیسٹ میں سے 152 کورونا مثبت پائے گئے اس طرح متاثرین کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 75ہزار 184 ہوگئی ہے۔ جموں وکشمیر میں کورونا معاملات میں اضافے کے پیش نظر ای ٹی بھارت کے نمائندے پرویز الدین نے خصوصی بات چیت کی وادی کے معروف پلمنولوجسٹ اور سی ڈی ہسپتال میں چسٹ میڈیسن کے سربراہ ڈاکٹر نوید نظیر شاہ سے۔ interview of Dr Naveed Nazir Shah

انہوں نے کہا کچھ وقت کے لیے اگرچہ کووڈ کیسز کا سلسلہ تھم گیا اور یہاں کورونا معاملات صفر کے برابر پہنچ گئے تھے، تاہم گزشتہ دنوں سے ایک بار پھر جموں وکشمیر میں کورونا کے معاملات میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ انہوں اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ وائرس کی شدت کم ہے، جس کے نتیجے میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کو ہسپتال میں داخل کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی ہے۔

ڈاکٹر نوید نظیر شاہ نے کہا کورونا کے اس قسم کی وئرینٹ کی شدت اومیکرون سے زیادہ ہو سکتی لیکن ڈلٹا وائرس جیسا یہ بھیانک وائرس نہیں لگ رہا ہے ۔ایسے میں اگر لوگ کووڈ کے رہنما خطوط پر عمل پیرا ہوجائے تو اسے مزید پھیلانے سے روکا جاسکتا ہے۔Follow Corona Guidliness

ایک سوال کے جواب انہوں نے کہا کہ موجودہ وئرینٹ کے نمونے چانچ کے لیے بھیج دیے گئے، جس سے آئندہ دنوں میں یہ معلوم ہوسکتا ہے یہ کون سا ویرینٹ جو اس وقت موجود ہے۔مگر اس کے قوی امکان ہے کہ امیکرون کی ہی یہ نئی شکل ہوسکتی ہے۔

مزید پڑھیں:

اسکولی بچوں کے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر نوید نظیر نے کہا کہ اسکولی بچے، بڑے یا بزرگ کورونا وائرس کو پھیلا سکتے ہیں ایسے میں اسکول انتظامیہ پر یہ زمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ بچوں کو ایس او پیز پر عمل درآمد کرائے۔ انہیں ماسک پہننے، سنیٹائزر کا استمعال کرنے اور سماجی دوری کا خیال خاص خیال رکھا جائے۔Wear MASK & Sanitize hands

وہیں ڈاکٹر نوید نے عام لوگوں پر بھی زور دیا کہ وہ کورونا کیسز کو مزید پھیلانے سے روکنے کے لیے پہلے ہی وضع کیے گئے کورونا کے رہنما خطوط کو اپنا کر بہترین شہری ہونے کا ثبوت پیش کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.