ان باتوں کااظہار صوبائی کمشنر بصیر احمد خان نے سرینگر میں ایک پریس کانفرس کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ وادی میں سیاحتی سیزن میں سیاحوں اور شمال و جنوب سے بیماروں کو سرینگر کے مختلف ہسپتالوں میں علاج معالجہ کی غرض سے آمد و رفت کے مدنظر اس طرح کے اقدامات اٹھائے گے ہیں ۔
پریس کانفرس کے دوران بصیر احمد خان کا کہناتھا سرکار نے اگرچہ سکیورٹی کے اعتبار سے ہفتے کے دو دن عام ٹریفک پر پابندی عائد کی ، تاہم جنوب و شمال سے سرینگر آنے والے مریضوں کو کسی قسم کی پریشانی نہ اٹھانا پڑے، اس تناظر میں یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔
وہیں دوسری جانب سیاحت سے وابستہ افراد کے پُر زور اسرار اور سیزن کو مد نظر رکھ کر سیاح بھی عام ٹریفک کی پابندی کے فیصلے سے مستثنیٰ رہیں گے۔
پریس کانفرنس کے دوران آئی جی کشمیر ایس پی پانی بھی موجود تھے۔