جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں ناظم صحت کشمیر ڈاکٹر مشتاق احمد نے سیاحتی مقام سونمرگ کا دورہ کیا اور وہاں موجود مقامی لوگوں سے پی ایچ سی میں پیش آرہی مشکلات کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔
اس موقع پر عوامی وفود نے ناظم صحت کشمیر سے سونمرگ میں قائم پی ایچ سی کو 24 گھنٹے تک جاری رکھنے کا مطالبہ کیا اور اسپتال میں مریضوں کو پیش آنے والی مشکلات کے بارے میں بھی آگاہ کیا، ناظم صحت کشمیر نے لوگوں کے جائز مطالبات پر غور کرنے کے بعد انہیں یقین دلایا کہ اسپتال میں درپیش پریشانیوں کو ایک ہفتے کے دوران ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا واقعی ناظم صحت عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کریں گے یا نہیں! حالانکہ سونمرگ میں سینکڑوں لوگ گرمیوں میں بھی رہائش پذیر ہوتے ہیں جب کہ اس راستے سے گزرتے ہوئے امرناتھ یاترا کے لئے لوگ جاتے ہیں اور اسی راستے سے لداخ بھی جاتے ہیں جس کی وجہ سے یہ اسپتال انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔