غریب بیماروں کی راحت رسانی کی خاطر غیر سرکاری طبی فلاحی ادارے "اتھ روٹ" نے پیر کے روز شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیل سائنس صورہ میں ای رکشا سروس کی شروعات کی
اس سروس کی افتتاح انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکڑ ڈاکٹر اے جی آہنگر Director Dr. AG Ahangar نے کیا۔اس موقعے پر " اتھ روٹ" کے چئیرمین بشیر احمد ندوی Bashir Ahmed Nadvi,Chairman of Athrout بھی موجود تھے۔
انہوں نے کہا کہ غیر سرکای طبی فلاحی ادارہ "اتھ روٹ" لوگوں کو راحت رسانی پہنچانے اور طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہمیشہ پیش پیش رہتی ہے۔
مزید پڑھیں:Breast Cancer: جواں سال خواتین میں بریسٹ کینسر کیوں بڑھ رہا ہے؟
اس دوران" اتھ روٹ" کے چئیرمین بشیر احمد ندوی نے کہا سکمز صورہ کے مین گیٹ سےہسپتال کے مختلف شعبہ جات اور وارڈوں تک پہنچنے کے لیے بیماروں اور تیمار داروں کو نہ صرف کافی دشواریوں سے جوجنا پڑتا ہے بلکہ ذہنی کوفت کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایسے میں ای رکشا کی یہ سروس شروع کیے جانے سے بیماروں اور تیمار داروں کو کافی آسانی ہوگی اور اگر یہ سروس کامیاب رہی تو آنے والے وقت میں ای رکشا کی تعداد مزید بڑھا دی جائے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ مریضوں اور تیمار داروں کو فائدہ پہنچ سکے۔