ETV Bharat / city

بڈگام: اینٹ کے بھٹوں کے خلاف انہدامی کارروائی

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کی انتظامیہ نے آج سرینگر ایئرپورٹ سے آٹھ کلومیٹر کے دائرے میں آنے والے اینٹ کے بھٹوں کے خلاف انہدامی کارروائی انجام دی۔

بڈگام میں اینٹ کے بھٹوں کے خلاف انہدامی کارروائی

author img

By

Published : Sep 13, 2021, 5:01 PM IST

Updated : Sep 13, 2021, 5:35 PM IST

اینٹ بھٹوں کی انہدامی کارروائی کو اے ڈی سی بڈگام ڈاکٹر ناصر اور تحصیلدار بڈگام نصرت عزیز کی قیادت میں انجام دیا گیا ہے۔ اس کے دوران کئی اینٹ بھٹوں کو سیل بھی کردیا گیا ہے۔

بڈگام: اینٹ کے بھٹوں کے خلاف انہدامی کارروائی
وہیں تحصیلدار بڈگام نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر ہائی کورٹ کے آرڈر کے بعد انہوں نے اینٹ کے بھٹوں کے مالکان کو ہدایت دی تھی کہ وہ بھٹوں کو بند کرے اور اس دوران ان سے دستاویزات پر دستخط بھی لئے گئے، لیکن اس کے بعد بھی ان اینٹ کے بھٹوں میں کام کاج معمول کے مطابق جاری تھا۔

انہوں نے کہا کہ کئی مرتبہ انتباہ دینے کے بعد بھی جب یہ اینٹ بھٹے بند نہیں ہوئے تو انہوں نے خود ان کو تباہ کرکے سیل کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا چونکہ اینٹ کے بھٹے کافی دھواں چھوڑتے ہیں، جس کی وجہ سے ایئرپورٹ میں پروازوں کو اترنے کے وقت پریشانیوں کا سامنا ہوتا ہے۔
بھٹوں کے مالکان کا کہنا ہے کہ ان کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کے اس قدم سے وہ بے روزگا ہوگئے۔ انہوں نے انتظامیہ سے انصاف کی فریاد کی ہے۔

مزید پڑھیں:افغانستان: طالبات کو اعلیٰ تعلیم کی اجازت لیکن مخلوط تعلیم کی نہیں

تحصیلدار بڈگام نصرت عزیز سے جب پوچھا گیا کہ کیا ان اینٹ کے بھٹوں کے مالکان کے لئے جموں و کشمیر انتظامیہ نے کوئی ریہیبلیٹیشن پالیسی رکھی ہے تو انہوں کے کہا کہ یہ کورٹ ہی طے کرے گا کہ ان کے ساتھ کیا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ہدایت پر عمل کرتے ہوئے کارروائی انجام دی ہے۔

Last Updated : Sep 13, 2021, 5:35 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.