ETV Bharat / city

ڈل جھیل کے اردگرد ٹھوس بنیادوں پر انہدامی کارروائی ہوگی - خلاف ورزی کرنے کی اجازت دے رہے ہیں

انتظامیہ کے مطابق جھیل ڈل کی اراضی کی نشاندہی کی جائے گی جس کسی نے بھی زبردستی قبضہ جمایا ہوگا اس کے خلاف باضابطہ طور کارروائی کی جائیگی۔

dal lake demolish drive
ڈل جھیل
author img

By

Published : Sep 3, 2021, 10:17 PM IST

سرینگر ماسٹر پلان کے تحت جھیل ڈل میں رہنے والے لوگوں کی باز آبادی کاری اور ڈل کی اراضی پر غیر قانونی طور پر قبضہ جمانے والوں کے خلاف سخت نوعیت کی کارروائی عمل میں لانے کا انتظامیہ نے عندیہ دیا ہے جبکہ ان افسروں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی جو قوائد و ضوابط کو بلائے طاق رکھ کر خلاف ورزی کرنے کی اجازت دے رہے ہیں۔

ڈل جھیل

سنہ 2035 تک سرینگر ماسٹر پلان کی عمل آوری سے قبل شہر آفاق جھیل ڈل کی عظمت رفتہ بحال کرنے کے لیے سرکار نے سنجیدہ نوعیت کے اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈل ڈیولیمپنٹ کے سلسلے میں سرکار نے فیصلہ کیا ہے کہ جھیل ڈل کے اندر رہنے والے لوگوں کو جہاں ٹھوس بنیادوں پر بازآباد کاری کے اقدامات کیے جائیں گے وہیں انہدامی کارروائیاں عمل میں لانے میں بھی کوئی دوقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

سرینگر: بیشتر ہاؤس بوٹ خستہ، 11 برس قبل بنایا گیا "ڈاک یارڈ" کہاں ہے

مختلف رپورٹس کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ڈل کو دلالوں اور رشوت خور افسروں نے اپنے لئے سونے کا انڈا دینے والی مرغی سمجھ رکھا ہے۔ اگرچہ زبردستی قبضہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی بظاہر عمل میں بھی لائی جاتی ہے تاہم ایک برس بعد پھر سے انہیں حالت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انتظامیہ نے کہا ہے جھیل ڈل کی اراضی کی نشاندہی کی جائے گی جس کسی نے بھی زبردستی قبضہ جمایا ہوگا اس کے خلاف باضابطہ طور کارروائی کی جائیگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.