ETV Bharat / city

مشہور اخبار 'کشمیر ٹائمز' کا دفتر سیل - Estates Deptt locked

کشمیر ٹائمز کا سری نگر میں واقع دفتر سیل کرنے کی وجہ سے اخبار کے ایک ملازم نے کہا کہ 'آج ڈپارٹمنٹ آف اسٹیٹس نے سری نگر کی پریس کالونی میں واقع ہمارے دفتر پر تالا لگا دیا اور سیل کرنے کی کوئی وضاحت نہیں کی'۔

daily newspaper kashmir times office sealed at srinagar
مشہور اخبار 'کشمیر ٹائمز' کا دفتر سیل
author img

By

Published : Oct 19, 2020, 9:40 PM IST

Updated : Oct 19, 2020, 11:02 PM IST

خبر رساں ایجنسی کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس) کے بعد پیر کے روز انتظامیہ نے جموں و کشمیر کے سب سے پرانے انگریزی روزنامہ کشمیر ٹائمز کا سری نگر میں واقع دفتر سیل کردیا ہے۔

کشمیر ٹائمز کا سری نگر میں واقع دفتر سیل کرنے کی وجہ سے اخبار کے ایک ملازم نے کہا کہ 'آج ڈپارٹمنٹ آف اسٹیٹس نے سری نگر کی پریس کالونی میں واقع ہمارے دفتر پر تالا لگا دیا اور سیل کرنے کی کوئی وضاحت نہیں کی'۔

ویڈیو

ان کا مزید کہنا ہے کہ 'ہمارے کمپیوٹر اور دیگر سامان بھی اس کوارٹر میں تھے۔ اب ہم وہاں نہیں جا سکتے۔ یہ کوارٹر کشمیر ٹائمز کے بانی مرحوم وید بھسین کے نام پر پلاٹ تھا'۔

ای ٹی وی بھارت نے اسٹیٹس محکمہ کے عہدے داروں سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ 'کشمیر ٹائمز کا دفتر سیل نہیں کیا گیا ہے۔ وہ کواٹر نمبر چار سے با قاعدہ چل رہا ہے۔ ہم نے صرف کوارٹر نمبر نو کو بند کیا ہے کیونکہ وہ وید بھسین کے نام پر الاٹ کیا گیا تھا'۔

مزید تفصیلات فراہم کرتے ہوئے اسٹیٹس محکمہ کے ڈائریکٹر سبھاش چبر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'روزنامہ کشمیر ٹائمز کے دفتر پر تالا نہیں لگا ہے۔ بلکہ وید بھسین صاحب کو بطور رہائش گاہ الاٹ کیا گیا کوارٹر سیل کیا گیا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کی وفات کے ساتھ ہی کوارٹر کا ایگریمنٹ کالعدم قرار دیا گیا تھا'۔

daily newspaper kashmir times office sealed at srinagar
بہ شکریہ ٹوئٹر

یہ بات قابل ذکر ہے کہ رواں مہینے کی پانچ تاریخ کو اخبار کی ایڈیٹر انورادھا بھسین کے گھر پر بھی توڑ پھوڑ کی خبر سامنے آئی تھی۔

مزید پڑھیں: 'دفعہ 370 کی بحالی کے لیے پھانسی کے لیے تیار'

بھسین نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر دعوی کیا تھا کہ 'سابق ایم ایل سی ڈاکٹر سنائی گنائی کے بھائی عمران بھائی نے میرے گھر پر توڑ پھوڑ کیا ہے'۔اس سے قبل گزشتہ ہفتے انتظامیہ نے سرینگر کے مغل باغات علاقے میں واقع کے این اس کے دفتر پر تالا لگایا تھا۔

Last Updated : Oct 19, 2020, 11:02 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.