ETV Bharat / city

Killer of CRPF Personnel Arrested: شوپیان میں سی آر پی ایف اہلکار کو ہلاک کرنے والے افراد گرفتار - لشکر طیبہ کے سربراہ عابد رمضان شیخ

جموں و کشمیر پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ضلع شوپیان میں چھٹی پر آئے سی آر پی ایف اہلکار کو ہلاک کرنے والے افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ CRPF personnel killer arrested

شوپیان میں سی آر پی ایف اہلکار کو ہلاک کرنے والے افراد گرفتار

author img

By

Published : Mar 13, 2022, 11:21 AM IST

کشمیر پولیس زون کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے کہا کہ 'شوپیان میں سی آر پی ایف اہلکار کو ہلاک کرنے والے افراد کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے اور اس واقعہ میں استعمال ہونے والی پستول بھی ضبط کر لی ہے۔' CRPF Jawan Killed in Militant Attack in Shopian

بشکریہ ٹوئٹر
بشکریہ ٹوئٹر

وجے کمار کے مطابق ہلاک کرنے والے شخص کے ساتھ ان کا معاون بھی گرفتار ہوا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ 'انہوں نے یہ کارروائی لشکر طیبہ کمانڈر عابد رمضان شیخ LeT Cmdr Abid Ramzan Sheikh کی ہدایت پر کیا تھا۔'

واضح رہے کہ گزشتہ شام جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں نامعلوم مسلحہ افراد نے چھٹی پر آئے سی آر پی ایف اہلکار مختار احمد ولد جمال الدین ڈوی، ساکنہ چک چھوٹی پورہ شوپیان کو ہلاک کیا تھا۔

قابل ذکر ہے ہے گزشتہ دونوں سے وادی میں مختلف مقامات پر سرپنچوں اور چھٹی پر آئے ہوئے سیکورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کی جارہی ہے۔

گزشتہ ہفتے سے جنوبی کشمیر کے کلگام میں ایک سرپنچ، ایک پنچ، سرینگر کے کھنمو میں سرپنچ جب کہ بڈگام اور شوپیان میں چھٹی پر آئے مقامی فوجی اور سی آر پی ایف اہلکار کو ہلاک کیا گیا ہے۔

ان ہلاکتوں کے بعد سیکورٹی فورسز نے عسکریت مخالف آپریشنز میں تیزی لائی اور ایک ہی روز میں تین تصادم آرائیوں میں چار عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.