حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلٹین میں بتایا گیا ہے کہ جموں وکشمیر میں اب تک 5,763 ایسے اَفراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جو یا تو بیرون ممالک سے واپس آئے ہیں یا مشتبہ افراد کے رابطے میں آئے ہیں۔ان میں سے 20 (دو کی رپورٹ دیر گیے ائی) اَفراد کو کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے ایک صحتیاب ہوا ہے۔
کورونا وائرس کے تعلق سے جاری میڈیا بلیٹن کے مطابق 3,136 اَفراد کو ہوم کورنٹین جبکہ 169 اَفراد کو ہسپتال قرنطین میں رکھا گیا ہے۔ جن اَفراد کو اپنے گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے اُن کی تعداد 1,877 ہیں جبکہ 581 اَفراد نے 28 دِن کی نگرانی کی مدت پوری کی ہے۔
بلیٹن میں مزید بتایا گیا ہے کہ اب تک 423 نمونے جانچ کے لئے بھیجے گئے ہیں جن میں سے 400 نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے اور اب تک 18 اَفراد کے نمونے مثبت پائے گئے ہیں جن میں 16 سرگرم مثبت ہیں، ایک مریض صحتیاب ہوا ہے اور ایک شخص کی موت واقع ہوئی ہے۔
بلیٹن کے مطابق 27مارچ 2020ء کی شام تک 5 نمونوں کی رِپورٹ آنا ابھی باقی تھا۔
دریں اثنا لوگ کسی بھی ایمرجنسی کے دوران چوبیس گھنٹے کام کرنے والی مفت ایمبولنس خدمات کا استعمال کر سکتے ہیں۔اس ایمبولنس خدمت کا ٹول فری نمبر ہے 108، حاملہ خواتین اور بیمار بچے ٹول فری نمبر 102 پر کال کر کے مفت ایمبونس خدمات سے فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔
لوگ عام قومی سطح کے ٹول فری ہیلپ لائن نمبر 1075 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ 01912549676 (جموں کشمیر کے لیے)، 01912520982 (جموں) 01942430581 (کشمیر) کے لیے قائم کیے ہیں۔
ایڈوائزری میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ بغیر ضرورت گھروں سے باہر نہ آئے تاکہ کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جاسکے۔ جو لوگ لاک ڈاؤن احکامات کی خلاف ورزی کریں گے اُن پر وَبائی بیماری ایکٹ 1897 کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی جس کی رو سے آئی پی سی کی دفعہ 188 کے تحت کارروائی کی جاسکتی ہے۔
حکومت نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گبھرائیں نہیں اور کسی تشویش میں مبتلا نہ ہوں۔ لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی اور دوسروں کی صحت کا خاص خیال رکھیں۔
ایڈوائزری میں 'عام لوگوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ غیر ضروری سفر اور پبلک ٹرانسپورٹ کے اِستعمال سے احتراز کریں، بھیڑ بھاڑ والی جگہوں اور اِجتماعات سے دور رہیں اور کھلے میں نہ تھوکے۔
لوگوں کو چاہیئے کہ وہ صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں۔ پانی اور صابن سے بار بار ہاتھ دھوئیں اور کھانستے یا چھینکتے وقت مناسب احتیاط برتیں۔
لوگوں سے کہا کیا ہے کہ وہ حکومت کی طرف سے وقتاً فوقتاً جاری کی جانے والی ایڈوائزری سے سختی سے عمل کریں۔ لوگوں سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی اطلاعات پر ہی بھروسہ کریں۔ لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ نہ افواہیں پھیلائیں اور نہ اُن پر کان دھریں۔