ETV Bharat / city

سرینگر کے 15 علاقوں میں کورونا کرفیو نافذ

author img

By

Published : Nov 9, 2021, 7:11 AM IST

سرینگر میں کورونا کے مثبت معاملات میں اضافے کے پیش نظر ضلع انتظامیہ سرینگر کی جانب سے پیر کے روز سرینگر کے 15 علاقوں میں 10 دنوں کے لیے کوروناکرفیو پھر سے نافذ کیا گیا ہے۔

سرینگر کے 15 علاقوں میں کورونا کرفیو  نافذ
سرینگر کے 15 علاقوں میں کورونا کرفیو نافذ

جموں وکشمیر کے کچھ علاقوں میں کورونا نے پھر سے سر ابھارا ہے۔ شہر سرینگر میں کورونا کے مثبت معاملات میں اضافے کے پیش نظر ضلع انتظامیہ سرینگر کی جانب سے پیر کے روز سرینگر کے 15 علاقوں میں 10 دنوں کے لیے کوروناکرفیو پھر سے نافذ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ضلع انتظامیہ کی جانب سے باضابطہ طور پر حکم نامہ جاری کیا گیا ہے حکم نامے کے مطابق جن علاقوں میں 9 نومبر سے لوگوں کے چلنے پھرنے پر اگلے دس دنوں تک پابندی رہیں گی ان میں پانچ انتظامی وارڈس کے تحت آنے والے لال بازار، حیدر پورہ، چنا پورہ اور بمنہ کے علاقے شامل ہیں۔

وارڈ نمبر 11،31،32،27 اور 24 میں بٹہ کدل ، عمر کالونی ، باغوان پورہ، لال بازار، مولوی اسٹاپ اور مل اسٹاپ، شاہ انور کالونی، گرین ایونیو کالونی، اور نورانی کالونی پیر باغ ،حیدر پورہ اور ہمدانیہ کالونی شامل ہیں۔ چنا پورہ میں توحید آباد اور متھن کے علاقے ہیں۔ اسی طرح بمنہ میں ہمدانیہ کالونی ، ہاؤس کالونی ،بلال کالونی اور بمنہ ایس ڈی اے کالونی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

مذکورہ علاقوں میں بغیر ایمرجنسی کے لوگوں کو نقل وحرکت پر مکمل طور پر پابندی عائد ہے ۔ کورونا کرفیو کے دوران تمام شاپنگ کمپلیکس، بازار، سیلون، ریستوران، اسپورٹس کمپلیکس ، جم خانے اور پارکس وغیرہ مکمل طور پر بند رہیں گے۔

تاہم پابندیوں کے دوران ضروری اشیاء کی دوکانیں جیسے دودھ، سبزی، گروسری اور دیگر اشیاء ضروریہ کی دوکانیں صبح 7 بجے سے دن کے 11 بجے تک کھلی رہیں گی۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.