سرینگر: سٹیٹ کوآپریٹو بینک کی ممبر کوآپریٹو سوسائٹیز کی جانب سے جنرل باڈی میٹنگ ہفتے کے روز سرینگر میں منعقد ہوئی۔ اس اہم اجلاس میں سوسائٹی ممبران نے شرکت کر کے بہ اتفاق رائے سے نظیر احمد ڈار کو اگلے انتخابات تک کے لیے عبوری صدر منتخب کیا۔ اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔Cooperative Bank Meeting in Srinagar
پریس کانفرنس میں عبوری صدر نے کوآپریٹو سوسائٹیز سٹیٹ کوآپریٹو بینک کی جنرل باڈی میٹنگ میں لیے گئے چند فیصلوں اور سوسائٹی کے کام کاج پر روشنی ڈالی۔ میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے نذیر احمد نے کہا ممبر سوسائٹیز جموں وکشمیر کوآپریٹو بینک میں سب کچھ ٹھیک نہیں ہے اور نہ بینک کی کارگردگی اطمینان بخش ہے۔ ایسے میں بینک کی بہتری کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں:
انہوں نے کہا کہ سب سے بڑا چیلنج بورڈ کے تعلق ہے جو کہ نیا تشکیل دینا کیوں پرانے بورڈ کے زیر نگرانی میں بینک کی شبہہ بہت خراب ہے اور جس طرح کام کاج ہونا چاہیے ویسے نہیں ہورہا ہے۔ وہیں موجودہ بورڈ کی معیاد بھی ختم ہوچکی ہے جس کی وجہ سے سوسائٹیز جموں و کشمیر کوآپریٹو بینک بغیر سربراہ کے ہے۔
نذیر احمد ڈار نے کہا کہ نئے بورڈ کی تشکیل کے لیے انتخابات اگست میں کیے جائیں گے۔ نو منتخب بورڈ تشکیل دینے کے بعد نہ صرف کاپریٹیوں بینک کے افسران جواب دہ ہوں گے بلکہ کام کاج میں بھی شفافیت آئے گی۔ واضح رہے جموں وکشمیر میں کوآپریٹو بینک کے 37 شاخیں ہیں۔