ETV Bharat / city

Disarray in JK Congress: جموں و کشمیر میں کانگریس کا خیمہ بکھراؤ کا شکار - jk congress leaders

حالیہ دنوں جموں و کشمیر میں کانگریس پارٹی کے 20 رہنما جو سابق مرکزی وزیر اور سینئر کانگریس رہنما غلام نبی آزاد کے وفادار مانے جاتے ہیں انہوں نے جموں و کشمیر کانگرس صدر غلام احمد میر کے خلاف بغاوت کا نعرہ بلند کیا ہے۔

جموں و کشمیر میں کانگریس کا خیمہ بکھراؤ کا شکار

author img

By

Published : Nov 19, 2021, 9:27 PM IST

جس طرح بھارت میں کانگرس پارٹی کی بساط بکھرتی نظر آرہی ہے جموں و کشمیر پردیس کانگریس کمیٹی میں بھی تنازعات اور بکھراؤ کا سلسلہ جاری ہے۔

جموں و کشمیر میں کانگریس کا خیمہ بکھراؤ کا شکار
حالیہ دنوں پردیش کانگریس کمیٹی کے 20 رہنما جو سابق مرکزی وزیر اور سینئر کانگریس رہنما غلام نبی آزاد کے وفادار مانے جاتے ہیں انہوں نے جموں و کشمیر کانگرس صدر غلام احمد میر کے خلاف بغاوت کا نعرہ بلند کیا ہے۔ان 20 کانگریس لیڈران نے سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کو غلام احمد میر کو صدر کے عہدے سے ہٹانے کے لئے تحریر روانہ بھیجا ہے۔ اس پیش رفت کے بعد غلام احمد میر مشکلات میں نظر آرہے ہیں اور وہ اپنے عہدے کے دن گن رہے ہیں۔دراصل اس بغاوت میں اس وقت جان آگئی جب گزشتہ ماہ غلام نبی آزاد نے جموں و کشمیر کا ایک ہفتے کا دورہ کیا جس دوران وہ پارٹی وفود اور اپنے وفادار رہنماؤں سے ملے۔اس دورے کے دوران اگرچہ بیشتر رہنماؤں نے آزاد سے ملاقات کی اور ان کے شانہ بشانہ چلے لیکن غلام احمد میر اور اس کے کچھ قریبی نظر نہیں آئے۔گذشتہ پانچ برسوں سے غلام احمد میر نے پارٹی کی جانب سے جو بھی پروگرام منعقد کیے گئے ان میں بیشتر سینئر لیڈران غائب رہے۔کانگریس ذرائع کے مطابق ان لیڈران کو غلام احمد میر کی صدارت منظور نہیں ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ دہلی سے فارغ ہوکر غلام نبی آزاد جموں و کشمیر کانگریس کی کمان سنبھالیں۔غلام نبی آزاد نے گذشتہ دنوں جموں خطے میں بڑی ریلیاں منعقد کیں تھیں جس میں ان کے وفادار رہنما شانہ بشانہ تھے۔ وہیں غلام احمد میر نے بھی وادی میں کئی علاقوں کا ان ایام میں دورہ کیا تھا۔غلام نبی آزاد کی الگ ریلی نکالنے پر غلام احمد میر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ یہ پارٹی کا ملک بھر کا منشور ہے اور ان کو بغاوت کی نظر سے نہیں دیکھنا چاہئے۔کانگریس پارٹی کے ایک رہنما نے نام مخفی رکھنے کے شرط پر بتایا کہ غلام احمد میر نے کانگرس کی بساط کو جموں و کشمیر میں کمزور کر دیا ہے اور بیشتر سینئر رہنما ان سے ناراض ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ان سینئر رہنماؤں نے غلام نبی آزاد کا ساتھ دینے کا عزم کیا ہے، تاکہ پارٹی میں خلفشار نہ ہو اور یہاں کانگرس پھر سے منظم ہو سکے۔

غلام احمد میر کا کہنا ہے کہ جن رہنماؤں نے بغاوت کا خط لکھا ہے ان کے خلاف ڈسپلنری کمیٹی تحقیقات کر رہی ہے اور وہی ان کے خلاف فیصلہ کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.