ETV Bharat / city

Concerned Citizens Group on Kashmir visit: سول سوسائٹی گروپ وادی کے دورے پر

author img

By

Published : Mar 21, 2022, 10:51 PM IST

سماجی کارکنان اور صحافیوں پر مبنی گروپ 'کنسرنڈ سٹیزنز گروپ' Concerned Citizens Group وادی کشمیر کے دورے پر ہیں۔ کروپ نے آج سرینگر میں کئی وفود سے ملاقات کی ہے۔ Concerned Citizens Group on Kashmir visit

concerned-citizens-group-on-kashmir-visit
سول سوسائٹی گروپ وادی کے دورے پر

سرینگر:سماجی کارکنان اور صحافیوں پر مبنی گروپ 'کنسرنڈ سٹیزنز گروپ' گزشتہ روز سے وادی کے دورے پر ہیں اور آج انہوں نے سرینگر میں کئی وفود سے ملاقات کی ہے۔ Concerned Citizens Group on Kashmir visit

ذرائع نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ اس سول سوسائٹی گروپ میں سابق آئیر چیف مارشل کپل کاک، صحافی بھارت بھشن، سابق آئی اے ایس افسر وجاہت حبیب اللہ اور سماجی کارکن سشوبا باروے شامل ہیں۔

یہ گروپ آج سرینگر میں ایک نجی ہوٹل میں تجار، سماجی و سیاسی کارکنان اور دیگر وفود سے ملے۔

وفود میں شامل چند مقامی افراد نے ملاقات کرنے کے بعد ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ گروپ کے ممبران نے ان سے وادی کے سیاسی اور اقتصادی صورتحال پر گفتگو کرکے تازہ جانکاری حاصل کی ہے۔

ذرائع کے مطابق کل گروپ ضلع بڈگام کے دورے پر جارہا ہے جہاں پر مقامی لوگوں اور سماجی کارکنان سے ملاقات کی جائی گئی۔ گروپ کے کچھ ممبران نے ضلع پلوامہ میں گزشتہ دنوں سول افسران اور کارکنان سے بھی ملاقات کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ گروپ سرینگر میں نیشنل کانفرس اور پی ڈی پی لیڑران سے بھی ملاقات کرنے جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

قابل ذکر ہے کہ یہ گروپ دفعہ 370 کی منسوخی سے قبل اور اس کے بعد بھی کئی مرتبہ وادی کا دورہ کر چکی ہے۔

اس گروپ نے کشمیر پر اپنے تاثرات پر مبنی کئی رپورٹ میں شائع کیے ہیں، جس میں گروپ نے وادی کے ناسازگار حالات کے علاوہ یہاں کی سیاسی و اقتصادی صورتحال پر بھی مرکزی سرکار کو نشانہ بنایا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.