ETV Bharat / city

سرکاری اسکولوں کا نام فوت شدہ نامور افراد کے نام پر رکھنے کی کمیٹی تشکیل

جموں وکشمیر انتظامیہ نے سرکاری اسکولوں، کالجوں اور شہراہوں کا نام نامور شخصیات اور فوت شدہ فورسز اور پولیس و فوجی اہلکاروں کے ناموں پر رکھنے کے لئے انتظامیہ سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں قائم کمیٹی کی از سر نو تشکیل دینے کی منظوری دی ہے۔

فوٹو
فوٹو
author img

By

Published : Sep 7, 2021, 8:30 PM IST

جموں وکشمیر انتظامیہ نے منگل کے روز جاری کردہ ایک حکم نامے میں کہا ہے کہ سڑکوں، سرکاری عمارتوں، اسکولوں اور کالجوں کا نام رکھنے اور مجسموں کو نصب کرنے میں سفارشات اور تجاویز پیش کرنے والی کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا۔

آڈر
آڈر
عمومی انتظامی محکمے کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا کہ 8 رکنی کمیٹی کی کمان انتظامی سیکرٹری محکمۂ داخلہ کو دی گئی ہے جب کہ کمیٹی میں محکمۂ دیہی ترقی و پنچایتی راج کی انتظامی سیکرٹری، شہری ترقی و امکانات کے انتظامی سیکرٹری، پولیس کے سی آئی ڈی شعبے کے اسپیشل ڈائریکٹر جنرل، انتظامی سیکرٹری، محکمۂ ثقافت کے انتظامی سیکرٹری اور صوبائی کمشنر جموں اور کشمیر کو اس میں شامل کیا گیا ہے۔ جب کہ یہ کمیٹی جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کمیٹی کے ماتحت کام کرے گی اور انتظامیی کونسل کے حتمی فیصلے کے لیے اپنی سفارشات حکومت کو پیش کرے گی۔

مزید پڑھیں:جموں وکشمیر: موبائل فون صارفین میں اضافہ

ادھر اگست کے پہلے ہفتے میں ہی صوبائی کمشنر جموں نے تمام ضلع ترقیاتی کمشنران کے نام مکتوب روانہ کیا ہے جس میں انہیں ان اسکولوں کی نشاندہی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے جن کے نام ڈیوٹی کے دوران فوت ہوئے فورسز اور پولیس اہلکاروں کے علاوہ نامور شخصیات کے ناموں پر رکھے جاسکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.