ETV Bharat / city

Sub Inspector Recruitment Scam سی بی آئی نے پولیس کانسٹیبل سمیت مزید پانچ افراد کو حراست میں لیا

سی بی آئی نے سب انسپکٹر بھرتی گھوٹالہ معاملے میں پولیس کانسٹیبل سمیت مزید 5 افراد کو حراست میں لیا ہے، وہیں اہم کاغذات بھی ضبط کیا ہے۔ Sub Inspector Recruitment Scam

سی بی آئی نے پولیس کانسٹیبل سمیت مزید پانچ افراد کو حراست میں لیا

author img

By

Published : Sep 27, 2022, 12:52 PM IST

جموں: سینٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی) نے سب انسپکٹر امتحانات میں ہوئی دھاندلیوں میں ملوث افراد کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاون جاری رکھتے ہوئے جموں اور ہریانہ میں آئی آر پی کانسٹیبل سمیت پانچ افراد کو حراست میں لے کر اُن سے پوچھ تاچھ شروع کی۔ اطلاعات کے مطابق سی بی آئی ٹیم نے ایس آئی اسکیم کی تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کرتے ہوئے جموں اور ہریانہ میں پانچ افراد کو حراست میں لیا۔ Sub Inspector Recruitment Scam in Jammu and Kashmir

سی بی آئی ذرائع نے بتایا کہ جموں میں تین افراد کو حراست میں لیا گیا جن کی شناخت آئی آر پی کانسٹیبل کیول کرشن جو مٹن اننت ناگ میں تعینات ہے ،سابق سی آر پی ایف اہلکار آشونی کمار ولد میلہ رام ساکن کھور راکیش کمار ساکن کھور اکھنورکے بطور ہوئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اشونی کمار نامی سی آر پی ایف اہلکار نے پیپر لیک ریکٹ کو چلانے کی خاطر ہی سی آر پی ایف سے قبل از وقت ہی ریٹائرمنٹ لی تھی اور اُس نے ایک کروڑ 25لاکھ روپیہ میں ایس آئی کے پرچے فروخت کئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ ہریانہ میں یتن یادو عرف گورو جی اور انیل کمار نامی دو افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔ سی بی آئی کا کہنا ہے کہ ابھی تک ایجنسی نے اس کیس میں مبینہ طورپر ملوث آٹھ افراد کو حراست میں لیا ہے۔ اس سے قبل ایجنسی نے پولیس کانسٹیبل ایک استاد سمیت تین افراد کو دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا تھا اور اُنہیں اب جوڈیشل ریمانڈ میں دے دیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ جموں میں ہوٹل اور رہائشی مکان کی تلاشی کے دوران سی بی آئی کو اہم ثبوت ملے ہیں ۔ سی بی آئی ذرائع نے بتایا کہ آنے والے دنوں کے دوران چھاپہ مار کارروائیوں میں مزید شدت لائی جائے گی۔ بتادیں کہ پولیس سب انسپکٹر کی اسامیوں کے لئے سال رواں کے27 مارچ کو امتحانات منعقد ہوئے تھے جبکہ ان کے نتائج کا اعلان 4 جون کو کیا گیا تھا۔

یہ بھی پھڑھیں: Sub Inspector Recruitment Scam سب انسپکٹر بھرتی معاملے میں سی بی آئی نے کانسٹیبل سمیت تین افراد کو حراست میں لیا

کامیاب امیدواروں کی فہرست جاری ہوتے ہی ان امتحانات میں بے ضابطگیوں کے الزامات سامنے آئے تھے جس کے پیش نظر حکومت نے تحقیقات کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی تھی۔ یہ بھی یاد رہے کہ سی بی آئی کی ابتدائی تحقیقات کے دوران معلوم ہوا ہے کہ سب انسپکٹر امتحانات کے پرچے مبینہ طور پر 30 لاکھ روپیہ میں فروخت کئے گئے تھے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.