ETV Bharat / city

بڈگام: محرم الحرام کی تیاریاں جاری

محرم الحرام کے سلسلے میں وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں امام بارگاہوں میں تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ امام بارگاہوں و عزا خانوں کی عمارتوں کو کالے لباس سے آراستہ کیا جا رہا ہے۔

بڈگام:محرم الحرام کی تیاریاں جاری
بڈگام:محرم الحرام کی تیاریاں جاری
author img

By

Published : Aug 7, 2021, 2:20 PM IST

محرم الحرام عاشورہ کے موقع پر عزادار عزا خانوں میں بیٹھ کر مجلس حسینی میں شرکت کرتے ہیں اور نواسہ سرور کائنات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

ہم آپ کو بتادیں ضلع بڈگام جس سے کشمیر میں شیعہ آبادی کا گڑھ مانا جاتا ہے یہاں مجلس حسینی کے بڑے بڑے اجتماعات منعقد ہوتے ہیں۔

بڈگام:محرم الحرام کی تیاریاں جاری

ان اجتماعات میں ہزاروں کی تعداد میں عزادار شرکت کرتے ہیں۔ ان عزا خانوں میں مرثیہ خوانی کے علاوہ نوحہ خوانی اور وعظ و نصیحت کی محلفیں بھی آراستہ کی جاتی ہیں۔

امام بارگاہوں میں تیاریاں مکمل کرنے کے لئے رضاکارانہ طور پر کئی لوگ سامنے آتے ہیں اور ان عزا خانوں میں عزاداروں کی ضرورت کے مطابق تیاریاں کرتے ہیں۔

ای ٹی وی بھارت نے کچھ ایسے ہی رضاکاروں سے بات کی جو اپنا کام چھوڑ کر ان عزا خانوں کی صاف صفائی کے علاوہ کالے پرچم لگاتے رہے تھے۔

مزید پرھیں:

رضاکاروں کا کہنا ہے کہ محرم الحرام کے موقع پر یہاں کافی عزادار آتے ہیں تو ان کے استقبال اور ان کی سہولت کے لیے وہ کام کرتے ہیں تاکہ امام حسین کا پیغام سننے والے لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

واضح رہے مجلس حسینی صرف محرم الحرام تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ ماہ صفر میں بھی ان عزا خانوں میں مجلس حسینی منعقد کی جاتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.