گاندربل ٹاؤن ہال میں ایک پروقار مجلس کا اہتمام کیا گیا۔ اس میں دعوت منہاج الاسلام جموں و کشمیر ضلع گاندربل حضرت مولانا میر غلام محی الدین نقیب کی تصنیف کردہ کتاب 'تذکرہ زاہدین' کی رسم رونمائی انجام دی گئی۔
اس کتاب میں مولانا میر غلام محی الدین نقیب نے حضرت بابا دریا الدین رحمۃ اللہ علیہ کی سوانح حیات اور اولیاء کاملین سے استمداد پر مدلل روشنی ڈالی ہے۔
مزید پڑھیں: مرکزی حکومت جموں و کشمیر کی سیاسی پارٹیوں پر بندشیں عائد کرتی ہے: محبوبہ مفتی
اس مجلس میں دعوت منہاج الاسلام کے متعدد اراکین نے شرکت کی جن میں خاص کر صدر ضلع گاندربل مولانا عبدالمجید بٹ، جنرل سیکریٹری فیاض، محترم شیدہ، محمد امین اور عام لوگوں نے بھی شرکت کرکے مجلس کو رونق بخشی۔