سری نگر: جموں و کشمیر کے گرمائی دارلحکومت سری نگر میں جمعرات کے روز دعوت اسلامی فلاحی ادارے کی جانب سے خون کے عطیہ کا ایک پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام کو غریب نواز ریلیف فاؤنڈیشن کے تحت سری نگر کے لل دید ہسپتال میں منقد کیا گیا جہاں سو سے زائد رضاکاروں نے اپنے خون کا عطیہ دیا۔ Blood Camp Organized by Dawat-e-Islami in Srinagar
اس موقع پر ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ادارے کے رضاکار لیاقت قادری کا کہنا تھا کہ "ہم تھلیسیمیا اور دیگر مریضوں کے لیے اکثر خون کے عطیہ کا پروگرام منعقد کرتے رہتے ہیں۔ اس سے قبل وادی کے دیگر اضلاع اور سرینگر کے میڈیکل کالج میں بھی بلڈ کیمپ رکھا گیا تھا۔ ہمارا مقصد ضرورت مندوں کو وقت پر خون پہنچانا ہے۔ قدرتی آفات ہو یا کوئی اور ایمرجنسی خون کی ضرورت پڑتی ہے۔ اس لیے ہم ہمیشہ ایسے پروگرام منعقد کرتے ہیں۔" Dawat e Islami Welfare Services
وہیں اپنے خون کا عطیہ دینے والے معراج احمد کا کہنا تھا کہ "مجھے خوشی ہے کہ آج میں نے اپنی بہنوں کے لیے خون کا عطیہ دیا۔ حاملہ خواتین کو اکثر خون کی ضرورت پڑتی ہے۔"